الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ محافل فیصل آباد جشنِ جیلانیؓ

April 22, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آبادکے زیر اہتمام بوٹا چوک شادی پورہ گلی نمبر3علامہ اقبال کالونی میں محمد ظہیر قادری کی رہائش گاہ پرامیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری صاحب کی صدارت میں روڈ محفل بسلسلہ جشن جیلانی منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض رکن مشاورتی کمیٹی فیصل آباد فیض محمد فیضی نے سر انجام دیئے ،محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہدیہ حمد محمد اطہر اقبال قادری نے پیش کیا ۔حمد باری تعالیٰ کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع تو افسر علی رضوی ،عبدالمنان قادری ،منصب علی قادری اور عبدالعزیز قادری نے آقائے نامدار ،حبیبِ کردگار حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔فیض محمد فیضی نے محفل پاک میں نقابت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی محبت ایمان کا جزو کامل ہے اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے دامنِ مصطفی ﷺ کو مضبوطی سے پکڑ کر اپنی جبینوں کو درِ رسول اللہ ﷺ پر صدقِ دل سے جھکا دیا ہے۔محفل پاک میں جناب محترم چوہدری اظہرصاحب نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جس جگہ اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کے ذکر کی محفل ہو تو اس محفل پر نور برستا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اللہ کی رحمتِ کاملہ کا نور تو محفل پر برس رہاہے لیکن اس سے فیض یا ب ہر کوئی نہیں ہوتا ؟ا س کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے برتنوں کو الٹا رکھا ہوا ہے انوارِ الٰہی کی بارش تو ہو رہی ہے لیکن ہمارے برتن اس رحمت کی بارش سے اس لیے نہیں بھرتے کہ ان کے منہ الٹے ہیں جبکہ جن لوگوں کے برتنوں کے منہ سیدھے ہیں و ہ لبریز ہوجاتے ہیں ۔مطلب یہ کہ ہم نے اپنے دلوں کے دروازوں کو تو بند کیاہواہے ہم نے اپنے دلوں کے برتن تو الٹے رکھے ہوئے ہیں ان کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہے جب یہ سیدھے ہوجائیں گے تو ان میں اللہ کا ذکر آجائے گا اور دلوں میں اللہ کا ذکر آجائے گاتو ہم حضور غوث پاکؓ کے داخلی مریدین میں شامل ہوجائیں گے اور حضور غوث پاکؓ اپنے مریدوں کے بارے میں فرماتے ہیں جو میرا مرید ہوگا وہ بغیر حساب کے جنت میں جائے گا اور فرماتے ہیں کہ میرا مرید وہ ہے جس کا دل اللہ کے ذکر سے منور ہے ۔بعد ازاں منصب علی قادری نے پیران پیر حضور غو ث پاکؓ کی بارگاہ میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا اس کے بعد امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہ ذکر ترتیب دیا اور صلوٰۃ و سلام کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔
ماہانہ جشن شاھی
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آبادکے زیر اہتمام آستانہ پر جشن شاھی کی محفل منعقد کی گئی جس میں فیصل آباد کے ذاکرین کی کثیر تعدادنے شرکت کی اور مرشدکریم کی بارگاہ میں قصائد کا نذرانہ پیش کرکے خراجِ عقید ت و محبت پیش کیا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان