الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ محافل فیصل آباد

March 12, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، فیصل آباد کے زیر اہتمام ساجد علی قادری کے گھر محفلِ نعت و ذکر اللہ بسلسلہ گیارھویں شریف منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد رفیق قادری نے سر انجام دیئے ۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز حمدباری تعالیٰ سے ہوا جس کی سعادت محمد اطہر اقبال قادری نے حاصل کی اس کے بعد حضور پُر نور شافع یوم النشور ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت و محبت کی سعادت جناب افسرعلی رضوی اور عبدالعزیز قادری نے حاصل کی ۔حاضرین سے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے محمد رفیق قادری نے کہا کہ حضور غوث پاکؓ نے ارشاد فرمایا کہ جولوگ میری ظاہر ی زندگی کے بعد اپنے قلوب کو اللہ کے ذکر سے جاری و ساری کرلیں گے وہ میرے داخلی مرید ین ہوں گے اور میں نے اللہ رب العزت سے 70مرتبہ وعدہ لیا ہے کہ جو میرا مرید ہوگا وہ بغیرحساب کے جنت میں جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر آپ بھی حضور غوث پاک کے داخلی مریدین میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو انجمن سرفروشان اسلام کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی بلا تفریق رنگ و نسل ،مذہب و فرقہ ہر ذی روح کو ذکرقلب کی عظیم دولت عطافرما دلوں کی ویران کھیتیوں کو اللہ کے ذکر سے آباد کررہے ہیں۔بعد ازاں محفل پا ک میں حضور غوث پاکؓ کی بارگاہ میں منقبت کی سعادت محمد ذیشان قیصر اور قصیدہ مرشدی کی سعادت نوراحمد قادری نے حاصل کی اور امیر حلقہ کے فرائض شیخ محمد نوید نے سرانجام دیئے اور دعا محمد افضال قادری نے کی اور لنگر تقسیم کیاگیا۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلا م(رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیراہتمام رکن مشاورتی کمیٹی محمد صابر شاہ کی والدہ کے ختمِ چہلم کے سلسلہ میں 41.G.Bٹھیکری والامیں جامع مسجد غوثیہ میں محفل نعت و ذکر اللہ منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض عبدالعزیز قادری نے سرانجام دیئے محفل پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عبدالمنان قادری نے حاصل کی بعد ازاں حمدباری تعالیٰ محمد اطہر اقبال قادری نے پیش کی ۔سرکا رِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا تو واحد علی قادری ،افسر علی رضوی ،عبدالمنان قادری اور محمد کاشف عمیر نے پیارے آقاعلیہ السلام کی بارگاہ میں والہانہ اندازمیں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔اہل گاؤں کی کثیر تعداد نے محفل پاک میں شرکت کی اور محبت رسول ﷺ کا بھرپور مظاہرہ کیا۔بعدازاں سابق آرگنائزر صوبہ سندھ جناب وحید انور قادری نے حاضرین سے خطاب کیااور دین اسلام کی اصل روح سے لوگوں کو متعار ف کروایا کہ دین اسلام ہمیں پیار و محبت کا درس دیتا ہے اور عبادت و ریاضت قلب سے ہواکرتی ہے قالب سے نہیں تو لوگوآؤ اپنے من کو پاک و صاف کر کے خالصتاً رضائے الٰہی کے عبادت وریاضت کی جائے اور آج ہم آپ کو یہی پیغامِ حق دے رہے ہیں کہ دلوں کو اللہ کے ذکرسے منور کرکے ہمہ وقت یادِ الٰہی میں مشغول ہوجاؤ۔بعد ازاں شرکاء محفل نے اجازت ذکر قلب حاصل کی اور عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کے مشن کو سراہا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آبا د

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان