الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ محافل نعت وذکر الٰہی واہ کینٹ

March 31, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،واہ کینٹ کے زیر اہتمام محفل ذکر و نعت مورخہ 27ما رچ 2011بوقت صبح 10بجے جناب فیصل محمود کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جس میں ذاکرین کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔قرآن خوانی کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا۔بعد ازاں حمدو نعت،اور قصائد غویثہ ومرشدی پڑھے گئے۔نقابت کے فرائض جناب محسن فاروق جبکہ مشن کے متعلق بیان اور دعوت ذکرقلب جناب نعمان عابد نے دی۔آخر میں حلقہ ذکر جناب ر شید احمد نے ترتیب دیااور بعد میں ذکر قلب کا اذن بھی عطاء کیا گیا۔محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔ بعد ازاں شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔حاظرین محفل نے ذکر قلب کے مشن کو خوب سراہا۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،واہ کینٹ کے زیر اہتمام ہی دوسری محفل ذکر و نعت بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف مورخہ27مارچ2011بوقت شام 6بجے ذاکر جناب سیداحتشام شاہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔محفل ھذا میں راولپنڈی سے جناب غلام عباس،محمد علی،محمد وارث(ناظم ASI راولپنڈی)نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔قرآن خوانی کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جس میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں حمد باری تعالیٰ جناب نعمان عابداور اللہ کے محبوب کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت جناب محمود چشتی اور جناب محسن فاروق نے پیش کیا۔بعد ازاں بارگاہ غویث میں منعقبت جناب محسن فاروق نے پیش کی۔آخر میں حلقہ ذکر جناب محمد علی نے منعقد کیاجبکہ نقابت کے فرائض جناب غلام عباس نے سر انجام دئیے۔محفل کا اختتام ختم شریف اور دعائے خیر سے ہوا۔ بعد ازاں شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔نئے ساتھیوں نے جناب رشید احمد سے اجازت ذکر قلب حاصل کی اور مشن کو خوب سراہا۔
بسلسلہ گیارہویں شریف صوبہ پنجاب سے جڑے ہوئے خانپور ڈیم کے نواحی گاؤں مارچ آباد جامع مسجد غوثیہ میں 27مارچ کوہی پروگرام ترتیب دیا گیا۔اس ہفتہ واری مرکز میں نائب مرکزی امیر ASIمولانا سعید احمد قادری اکثرو بیشتر تشریف لاکر انجمن ھذا کا پیغام کماحقہ پہنچا رہے ہیں۔ان کا منفرد اندازِخطابت علاقے کے تعلیم یافتہ افرادکو بہت پسند ہے ۔سرفروش غلام عباس نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔محمد وارث ناظم راولپنڈی نے جناب غوث الوریٰ کی حیاتِ جاوداں اور انجمن کے مشن کو شستہ انداز میں بیان کیا۔محفل نعت،قصائد کے بعد ذکر کا حلقہ ترتیب دیا گیا۔ختم غوثیہ کے بعد لنگر گیارہویں شریف سے عوام کی تواضع کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت واہ کینٹ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان