الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ محافل پیر محل

June 23, 2011

اہل مزار کے دیدار کیلئے روحانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے(اختر محمود قادری)
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، پیر محل کے زیر اہتمام دربار بابا حیدر شاہ بخاری کے مزار پر محفل کا انعقاد کیا گیا۔تلاوت قرآن مجید اور نعت خوانی کے بعد بارگاہ غوثیت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔آخر میں خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر پیر محل جناب اختر محمود قادری نے فرمایا کہ مزارات پر حاضری با مقصد ہونی چائیے اہل مزار سے فیضِ روحانی حاصل کیے بغیر حاضری دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔خاتم النبین حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ اور اہل مزار کے دیدار کیلئے روحانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جو کسی مرد قلندر کی صحبت اختیار کرنے سے حاصل ہوتی ہیں۔
****
اللہ کی پہچان کیلئے روحانیت کا حصول بہت ضروری ہے(محمد شاہد قادری)
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، پیر محل کے زیر اہتمام آستانہ پر محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔کمپیرنگ کے فرائض جناب اختر محمود قادری نے ادا کئے ۔تلاوت قرآنِ مجید کی سعادت محمد یامین صاحب نے حاصل کی ،جبکہ حمد باری تعالیٰ کیلئے حاجی لیاقت علی صاحب نے اپنی خدمات پیش کیں،اور عامر شہزاد صاحب اور محمد بلال نے بارگاہِ مصطفےٰ ﷺ میں نعت کے نذرانے پیش کئے۔بارگاہ غوثیہ میں محمد رفیق نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب محمد شاہد قادری صاحب نے کہا اللہ کے ذاتی اسم کو حاصل کرناچاہئے جہاں سے بھی حاصل ہو اللہ کی پہچان کیلئے روحانیت کا حصول بہت ضروری ہے اس کے بغیر اللہ کی پہچان کبھی نہیں ہو سکتی۔جناب ڈاکٹر محمد وصی صاحب نے اجازتِ ذکر قلب عطا فرمائی۔بعد ازاں درود و سلام کے بعد گیارہویں شریف کا لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت پیر محل

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان