الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ محفل گیارہویں شریف جھنگ

May 15, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان،جھنگ کے زیرِ اہتمام کل مورخہ 14/05/2011بروز ہفتہ ضلعی آستانہ میں بعد از نمازِ مغرب ماہانہ محفلِ گیارہویں شریف کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا۔محفلِ پاک کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔نقابت کے فرائض جناب شکیل احمد قادری نے سر انجام دئیے۔بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں نعت کے نذرانے جناب حافظ شہباز ،مہر نصیر،چوہدری ندیم احمدنے اپنے اپنے انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور فرمائے۔حلقہِ ذکر جناب مہر حاجی حیات نے ترتیب فرمایا۔دُعا جناب چوہدری ندیم احمد قادری نے منگوائی۔آخر میں حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔محفلِ پاک میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر آستانہ کو خوبصورت لائٹنگ سے سجایا گیا جوبہت دلکش منظر پیش کر رہی تھی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان