الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ10روزہ محافل بسلسلہ محرم الحرام فیصل آباد

December 23, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلا م فیصل آباد کے زیر اہتمام یکم محرم الحرام تا 11محرم الحرام تک مختلف علاقوں میں شہدائے کربلا کی یاد میں محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں ،2محرم الحرام بروز جمعرات بعد از نمازِ عشاء سیّداطہر بخاری صاحب کے شوروم پر ،3محر م الحرام برو ز جمعتہ المبارک بعد ازنمازِ جمعہ چنیوٹ میں چلہ گاہ حضرت بوعلی قلندر ؒ ،4محرم الحرام برو ز ہفتہ بعد ازنمازِ مغرب محمد ساجد قادری کے گھر علامہ اقبال کالونی ،5محرم الحرام برو ز اتوار بعد ازنمازِ عشاء محمد اشرف قادری کے گھر ہجویری ٹاؤن ،6محرم الحرام بروز پیر بعد ازنمازِ عشاء محمد رضوان قادری کے گھر محلہ رفیق آباد ،7محرم الحرام بروز منگل بعد ازنمازِ عشاء محمد الطاف قادری کے گھر علامہ اقبال کالونی ،8محرم الحرام بروز بُدھ بعد ازنمازِ عشاء محمد احمد رضا کے گھر رحمانیہ روڈ نزد آئیڈیل بیکری ،9محرم الحرام بروز جمعرات بعد از نمازِ عصر آستانہ عالیہ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد اور عشاء کی نماز کے بعد محلہ حیدر آباد میں مرزا ناصر علی کے گھر ،10محرم الحرام بروز جمعتہ المبارک بعد ازنمازِ جمعہ شکیل الرحمن قادری کے گھر فتح آباد اور عشاء کی نماز کے بعد محمد فاروق قادری کے گھر کوہِ نور فلیٹ میں محافل کا انعقاد کیا گیا ۔محافل پاک میں حمد و نعت اور امام حسین ؑ کی بارگاہ میں ہدیہ عقید ت کی سعادت محمد اطہر اقبال ،محمد رفیق قادری ،منصب علی قادری، عبدالعزیز قادری ،عبدالمنان قادری ،زین بن راشد اور دیگر نے حاصل کی ۔ان محافل میں فیصل آبادکے مختلف سینئر ساتھیوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے سیّدُ الشہدا حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کا ر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو اپنے اپنے انداز میں بیان کیا۔
محمدافضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہو ئے کہا کہ میدان کربلا میں جس عظیم قربانی کو اللہ رب العزت کی بارگاہ میں امام عالی مقام اور ا ن کے دیگر ساتھیو ں نے پیش کیا رہتی دنیا تک اس کی کوئی مثال پیش نہ کی جاسکے گی ۔
محمد صدیق صداقت نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق و باطل میدان کربلا میں رونماہو ا جس میں بظاہر تو یزید اور اس کے ماننے والے اپنی فتح کے نقارے بجاتے رہے مگرحقیقت اس کے برعکس ہے فتح امام عالی مقام کی ہوئی ہے ۔
عبدالعزیز قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یزید اہلِ بیت کی عظمت و رفعت کو پہچان نہ سکا ہر نماز میں محمد و آل محمد پر درود بھیجنے والے صرف زبان سے کلمہ کا اقرار کرتے تھے دل سے جنہوں نے کلمہ کی تصدیق کی انہوں نے کربلا کے تپتے ہوئے صحرا میں بھی امام حسین ؑ کا ساتھ دے کر جام شہادت نوش کیا۔
وحید انور قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ضرورت آج اس امر کی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں اللہ کے ذکر کا نور آئے اور سینوں میں محبتِ رسول ﷺ اور اہل بیت کی محبت پید ا ہو تب ہی ہم آخری زمانہ میں امام مہدی علیہ السلا م کا ساتھ دے سکیں گے
تمام مقرررین نے اپنی گفتگوکا محور و مرکز اس بات کو بنا کر رکھا کہ اگر دلوں کی غلاظتیں درو ہوجائیں اور دل اللہ کے ذکر سے جاری و ساری ہوکر معرفت الٰہی سے منور ہو جائیں تو کچھ بعید نہیں ہے کہ ہمارا شمار ان لوگوں میں ہو کہ جو ہمہ وقت عظمت رسول ﷺ اور عطرتِ رسول ﷺ کی حُرمت کی خاطر مر مٹنے کے لیے تیاررہتے ہیں ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان