الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ بڑی گیارھویں شریف ماہ جنوری 2016 فیصل آباد وتقریب ِتقسیم ِانعامات

January 29, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر روح پرور محفل ِگیارھویں شریف منعقد کی گئی ۔جس میں مرکزی عالمی امیر حضرت علامہ مولانا سعید احمد قادری(راولپنڈی)نے خصوصی شرکت فرمائی ۔
مرکزی عالمی امیر حضرت علامہ مولانا سعید احمد قادری نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے بڑی سعادت ہے کہ ایک گیارھویں شریف کی محفل کے بعد دوسری محفل میں شرکت کرنے کا موقع مل رہاہے۔ میں نے قرآن ِپاک کی آیت کا ایک مختصر حصہ تلاوت کیا ہے ۔اس آیت ِمبارکہ میں اللہ پاک نے ایک کتے کا تذکرہ فرمایا ہے ۔ایک جگہ تقریر کے دوران اعلیٰ حضرت کا کلام پڑھ دیا ۔
تجھ سے در ،در سے سنگ سگ سے ہے مجھ کو نسبت
تو ایک بندے نے سوال کیا کہ اعلیٰ حضرت اتنے بڑے عالم ِدین ہوکر ایک کتے کے ساتھ اپنی نسبت کیوں کر رہے ہیں ؟میرے پاس اس کا جواب ہی نہیں تھامیں چپ!بندے کے پاس جواب نہ ہوتو بندے کو چپ ہی ہو جانا چاہیے۔میں سوچنے لگا کہ اس کو کیا کہوں ؟اچانک میرے ذہن میں قرآن ِپاک کی یہ آیت آئی کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن ِکریم میں اپنے ولیوں کا تذکرہ فرمایا ہے اور ساتھ اُنکے کتے کا بھی ۔میں نے کہا ولیوں کا تذکرہ تو سمجھ میں آتا ہے کہ اُس کے دوست،قرب والے ،محبت والے اور اُس کا ذکر کرنے والے ہیں لیکن کتے کا تذکرہ یہ میری سمجھ میں نہیں آرہا۔میں نے اُس شخص سے کہا کہ یہ تو مجھے سمجھا دے اور اعلیٰ حضرت کا شعر میں تجھے سمجھا دیتا ہوں ۔کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کتے کا تذکرہ کیوں کیا ؟
حضرات ِمحترم!ایک اعلیٰ حضرت ہی نہیں ،اللہ کے جتنے ولی گزرے ہیں وہ جب اپنی نسبت حضور غوث الثقلین ؓکے ساتھ کرتے ہیں تو اپنے آپ کو در ِغوث کا کتا ہی سمجھتے ہیں ۔سوال کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے ۔اللہ پاک نے اسے افضل و اعلیٰ بنایا ہے تو بندہ اپنے آپ کو کتا کیوں سمجھتا ہے ؟کتے سے تشبیہ کیوں دیتا ہے ؟۔اس بارے میں کا فی سوچتا رہاتو میرے سامنے قرآن ِکریم کی یہ آیت مبارکہ آئی ۔ترجمہ :۔میں نے کثرت کے ساتھ انسان اور جن جہنم کے لئے بنائے ہیں۔ادھر اللہ پاک نے فرمایا کہ میں نے انسان کو ساری مخلوق سے افضل بنایا ہے اور اس آیت ِمبارکہ میں فرمایا کہ جہنم کے لئے بنایا ہے ۔کیوں ؟جو ساری مخلوق سے افضل ہے وہ جہنم میں کیوں جائے گا۔پروردگار ِعالم نے فرمایا ۔وہ انسان جو اپنے مقام سے نیچے چلا جائے ۔اپنے مقام کو پہچان نہ سکے ۔اپنا مقام چھوڑ دے وہ جہنم میں جائے گااور جو انسان اپنا مقام پہچان لے ،اپنا مقام حاصل کرلے وہ اشرف المخلوقات ہے ۔سارے انسان نہیں ۔جہنم والوں کی پہچان یوں ارشاد فرمائی کہ وہ کیوں جہنم میں جائیں گے ۔لھم قلوب فرمایا میں نے انہیں قلوب عطا ء کیے ،ان کے سینوں میں قلوب موجود ہیں مگر اُن میں سمجھ بوجھ نہیں ہے ۔فرمایا آنکھیں رکھتے ہیں لیکن دیکھتے نہیں ۔اُن کو کان عطاء کیے سنتے نہیں ہیں ۔کان بھی ہیں ،آنکھیں بھی ہیں اور سب سے پہلے قلب کا تذکرہ فرما یا ۔نہ سمجھتے ہیں ،نہ دیکھتے ہیں اور نہ سنتے ہیں ۔فرمایا ایسے انسان چوپائوں کی مانند ہیں ۔شکل و صور ت میں ایک جیسے ہیں ۔سینے میں قلب بھی موجود ہیں ۔آنکھیں ،کان عطاء کیے وہ اشرف المخلوقات نہیں ۔بلکہ اُ ن سے بھی بدتر ۔انسان کو اپنا مقام پہچاننا چاہیے اور مقام کو پہچاننے کیلئے سب سے پہلے جو تذکرہ پروردگارِعالم نے ارشاد فرمایا وہ قلب کا ہے ۔سینوں کے اندر قلوب میں سمجھ بوجھ ہونی چاہیے اور ایسا کیوں ہے ؟قلوب میں سمجھ کیوں نہیں ہے ؟آنکھوں میں دیکھنے کی قوت کیوں نہیں ہے ۔کانوں میں قوت ِسماعت کیوں نہیں ہے ؟چوپائوں کی طرح کیوں ہیں ؟اُن سے بدتر کیوں ہیں ؟فرمایا کہ وہ غافل ہیں ۔جو قلب اللہ کی یاد سے غافل ہو جائیں تو وہ انسان ہو تے ہوئے بھی جانوروں سے بدتر ہو جا تا ہے ۔جو قلب اللہ کی یاد سے بیدار ہو جائیں وہ انسان کو اشرف المخلوقات بنا دیتے ہیں ۔اصحاب ِکہف کا کتا یعنی اللہ کے ولیوں کا کتا ۔اللہ کے ولی غار کے اندر ہیں ۔کتا باہر دروازے پہ بیٹھا ہوا ہے ۔309 سال گزر گئے اللہ کے ولیوں کو۔ کتا دَر کو چھوڑ کر گیا نہیں ۔وہ اندر سوتے رہے ۔نہ بھوک و پیاس نہ موسمی اثرات کی وجہ سے در کو چھوڑااور اُس کا صلہ کیا ملا کہ قیامت کے دن انسان بن کر، مسلما ن بن کر جنت میں جائے گا ۔ایک کتا ہی تو ہے ۔اللہ کے ولیوں کے در پر بیٹھ گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اند ر کے کتے کو اس وقت تک انسان نہیں بنایا جا سکتا جب تک اپنے نفس کو پاک و صاف نہیں کرلیتے ۔اس بارے میں غوث ِپاک ؓ نے ارشاد فرمایا ۔تجھ پر افسوس کہ تیری زبان تو مسلمان ہے مگر تیرا قلب نہیں ۔تیرا قول تو مسلمان ہے تیرا فعل مسلمان نہیں ۔تو اپنی جلوت میں تو مسلمان ہے مگر خلوت میں مسلمان نہیں ۔کیا تجھے معلوم نہیں کہ جب تو نماز پڑھے گا ،روزہ بھی رکھے گا اور سارے نیک کام کرے گا مگر ان سارے اعمال سے اللہ کی ذات مقصود نہ ہوگی تو،تو منافق ہے اور اللہ کی ذات سے دور ہے ۔فرمایا کہ اے انسان !اگر تجھے مہد سے لے کر لحد تک کی زندگی دی جائے اور تجھ سے کہا جائے کہ اپنی محنت ،عبادت اور ریاضت سے اس دل میں اللہ کا نام بسا لے تو رب تعالیٰ کی عزت و جلا ل کی قسم!یہ ممکن نہیں اس وقت تک کہ جب تک تجھے اللہ کے کسی کامل بندے کی نسبت و صحبت میسر نہ آجائے ۔اس سے پتہ چلا کہ اسم ِذات اللہ کو اپنے اندر بسانے کیلئے کسی کامل ولی اللہ کے در پر اپنی جبین ِنیاز کو جھکانا پڑے گااور جب اُن کی نگاہ ِکیمیا تمہارے مردہ قلب پر پڑے گی تو اُسے ہمیشہ کیلئے زندہ و بیدار کر دے گی ۔یہی قبلہ عالم حضرت سیدناریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی اور انجمن سرفروشان ِاسلام کا پیغام ِخاص ہے جو بلا تفریق رنگ و نسل ،مذہب و فرقہ اور ہر قسم سے تعصب سے پاک ہے جو تمام عالم ِانسانیت کے لئے ہے ۔آئیے!اور اپنا مقدر آزمائیں ۔اسم ِذات اللہ کی نایا ب دولت عظمیٰ حاصل کرکے اپنے ظاہرو باطن کو منور کریں ۔بعد ازاں مرکزی امیر نے تمام حاضرین ِمحفل کو اجازت ِذکر ِقلب سے نوازا۔
محمد جمیل انور ساھی ،محمد شفیق قادری ،حاجی محمد اویس قادری اور مرکزی عالمی امیر حضرت علامہ مولانا سعید احمد قادری نے ربیع الاول شریف کی تشہیر کے سلسلہ میں اپنی خدمات
سرانجام دینے والے مشیران و سرفروش ذاکرین کو میڈل پہنائے اور مبارک باد دی ۔
ا س محفل ِپاک میں نقابت کے فرائض مرکزی مشیر محمد شفیق قادری اور نسیم احمد آرائیںنے سرانجام دئیے۔حمد و نعت و مناقب وقصائد کا نذرانہ باالترتیب محمد جمیل قادری ،محمد خالد قادری ،عبدالمنان قادری ،عبدالعزیز قادری ،محمد جاوید سجن ،قاری محمد عدیل قادری نے پیش کیا ۔امیر ِ حلقہ کے فرائض ممبر مرکزی مجلس ِشوری ٰحاجی محمد اویس قادری نے سر انجام دئیے۔درودوسلام کے بعدمرکزی عالمی امیر حضرت علامہ مولانا سعید احمد قادری نے اختتامی دعا کروائی ۔محفل کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

29-01-16 Khitab 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd (6) 29-01-16 Khitab 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 29-01-16 Kujai 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd (3) 29-01-16 Naat 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd (1) 29-01-16 Naat 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd (2) 29-01-16 Naat 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd (3) Group Pix. 29-01-16  Haji Awais Qadri 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd 29-01-16 11vein Sharif & 12 Rabiul awwal Prize aastana Fsd (2) 29-01-16 11vein Sharif & 12 Rabiul awwal Prize aastana Fsd (3) 29-01-16 11vein Sharif & 12 Rabiul awwal Prize aastana Fsd (4) 29-01-16 11vein Sharif & 12 Rabiul awwal Prize aastana Fsd (5) 29-01-16 11vein Sharif & 12 Rabiul awwal Prize aastana Fsd (6) 29-01-16 11vein Sharif & 12 Rabiul awwal Prize aastana Fsd (7) 29-01-16 11vein Sharif & 12 Rabiul awwal Prize aastana Fsd (8) 29-01-16 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd M.Jamshed Qadri 29-01-16 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. haji Asghar Qadri 29-01-16 Dua 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd 29-01-16 Khitab 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd (4) 29-01-16 Khitab 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd (5)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان