الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ تقریب ِسعید پرچم کشائی

December 1, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام(رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر درودشریف کی محفل کے بعد پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔جس کا آغاز حمد ِباری تعالیٰ سے کیاگیا جس کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی ۔نعت ِرسول مقبول ﷺومنقبت ِغوث الوراء ؓقاری محمد عدیل قادری نے پیش کی ۔بارگاہِ مرشدی میں قصید ہ کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد پرچم کشائی کرتے وقت ترانہ ٔ اہلسنت” پکارو یارسول اللہ “پڑھا گیا ۔اس باوقار تقریب میں چیئر مین مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری ،محمد افضال قادری،محمد صدیق قادری ،ستارالحق قادری سمیت سرفروش ذاکرین نے شرکت فرمائی ۔سابقہ ڈویژ نل آرگنائزر محمد شفیق قادری نے آخر میں دعاکروائی ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ِپاک ﷺکے جشن ِولادت ِباسعادت کے صدقے اور مرشد ِبرحق حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کے طفیل ہم پر اپنا خصوصی کرم و فضل فرمائیں اور اس مشن ِعظیم کی ترویج و اشاعت میں بے لوث انداز میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔آج کے اس مبارک دن کے صدقے سب اَہل ِایمان کے تمام دکھ درد،تکالیف ،مصائب و آلام کو دور فرمائیں ۔اس مقدس ماہ کے فیو ض و برکات کو سمیٹنے کی توفیق مرحمت فرمائیں ۔آمین ۔اختتام ِتقریب پر تمام حاضرین میں مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

01-12-2016-salana-taqreeb-e-parcham-kushai-aastana-asi-fsd-1 01-12-2016-salana-taqreeb-e-parcham-kushai-aastana-asi-fsd-601-12-2016-salana-taqreeb-e-parcham-kushai-aastana-asi-fsd-3 01-12-2016-salana-taqreeb-e-parcham-kushai-aastana-asi-fsd-2 01-12-2016-salana-taqreeb-e-parcham-kushai-aastana-asi-fsd-501-12-2016-salana-taqreeb-e-parcham-kushai-aastana-asi-fsd-401-12-2016-salana-taqreeb-e-parcham-kushai-aastana-asi-fsd-701-12-2016-salana-taqreeb-e-parcham-kushai-aastana-asi-fsd-8

 

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان