الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشنِ ولادتِ مرشدِ پاک فیصل آباد

November 25, 2013

المی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ فیصل آباد پرمر شدِ برحق،داعی انقلابِ روحانی حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کا سالانہ جشنِ ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منا یا گیا۔اس خصوصی محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔حمدِ بار ی تعالیٰ کی سعادت محمد رضوان قادری نے حاصل کی ۔اسکے بعد حضورِ پاک صاحبِ لولاک ﷺکی بارگاہِ اقدس میں سیف شہبازنے نذرانہء عقیدت پیش کیا۔محمد جبارقادری نے بارگاہِ غوثِ پاکؓ میں نذرانہء منقبت پیش فرمائی۔اسکے بعدقصائد کا سلسلہ شروع ہوا جس کی سعادت محمد رفیق قادری،محمد رضوان قادری،اطہر اقبال قادری،محمد شبیر ہیرا نے حاصل کی ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے محمد افضال قادری نے ارشاد فرمایاکہ آج کا دن تمام سرفروشوں کیلئے انتہائی خوشی کا باعث ہے کیونکہ جب کوئی کسی کامل سے وابستہ ہو جاتا ہے تو اس کے بعد پھر بندے کی مرضی نہیں چلتی بلکہ اس کے مرشد اور رہبر کی مرضی مقد م ہو تی ہے اس لئے آج ہم تمام کامو ں کو ترک کرکے مر شدِ پاک کا جشن مناکر ان سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں اور مرشدِ پاک کی بارگاہِ اقدس میں دعاگو ہیں اس راہِ طریقت میں ثابت قدمی عطا ء فرمائے اوراس در سے ہمیشہ کی وابستگی نصیب فرمائے۔ محفلِ پاک میں جشنِ ولادت کے سلسلہ میں تمام ساتھیوں نے کیک کاٹا گیا۔ مناجات کا نذرانہ حاجی محمد اصغر قادری نے پیش کیا۔امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر ترتیب دیااورمحمد صدیق قادری نے دعائے خیر فرمائی

DSCN2841 DSCN2843 DSCN2846 DSCN2856 DSCN2866 DSCN2868 DSCN2869 DSCN2871 DSCN2872 DSCN2876 DSCN2877 DSCN2878 DSCN2879 DSCN2881

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان