الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشنِ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم

May 1, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ سالانہ جشنِ ولادتِ مولائے کائناتؓنہایت تذک و احتشام سے منعقد کی گئی ۔جس میں ذاکرین سمیت عوام الناس کی کثیر تعدا د نے بھر پور شرکت فرما کر حضرت علیؓ شیرِ خداسے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار فرمایااورروحانی تسکین حاصل کی۔
مرکزی مشیر جناب محمد شفیق قادری نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ;;حضورعلیہ السلام نے حضرت علیؓ کی شان مبارک کو ان ا لفاظ میں ارشاد فرمایا کہ” ایک منافق حضرت علیؓ سے محبت نہیں کرے گا اورایک ماننے والا حضرت علیؓ سے کبھی نفرت نہیں کرے گا ”.آپؓ اور حضرت فاطمۃ الزہرہؓ کا نکاح مبارک اللہ تعالیٰ نے بیعت المعمور میں ادا فرما یا۔ایک مرتبہ حضورِ پاک ﷺ نے تمام صحابہ ا کرام کو مسجدِ نبوی ﷺ میں جمع فرمایا اور ایک خطبہ ارشاد فرمایا ۔مہاجر و انصار صحابہؓ کو ایک دوسرے کا بھائی بنا دیااور حضرت علیؓ تنہا رہ گئے حضرت علیؓ کھڑے ہوئے اور عرض کی یا رسول اللہ ﷺمیں کس کا بھائی ہوں ؟تو حضورِ پاک ﷺنے ارشاد فرمایا کہ اے علی!تو دنیا میں بھی میرا بھائی ہے اورآخرت میں بھی میرا بھائی ہے۔یہی نہیں بلکہِ خم غدیرکے موقع پر ارشاد فرمایا کہ؛؛ جس کامیں مولا اُس کا علی مولا؛؛۔پیغمبرِ اسلام ﷺ نے آپؓ کے وسیع علم اورعقلمندی کو بہت سراہا اور ارشاد فرمایا کہ ;;میں علم کا شہر ہوں اور علی اُس کا دروازہ ہیں؛؛ اور آج تک ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے حضرت علی ؑ سے کوئی سوال کیا ہو اور اُسے اُس کا اُسی وقت جواب نہ ملا ہو بلکہ ایک سوال کے دس دس جواب دے کر حضورِپاکﷺکے فرمانِ مبارک کو سچ ثابت کر دیا۔کسی شہر میں داخل ہونے کیلئے دروازے کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذاجو حضرت انسان حضورِ پاک صاحبِ لولاک ﷺ تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے اُسے حضرت علیؓ کے قدموں میں اپنے سر کو جھکانا پڑے گا۔لاغر و کمزور ہونے کے باوجود آپﷺ کاساتھ دینے کا عہد فرمایااور آپؓ نے بچپن میں سب سے پہلے ایمان لانے کا عظیم مرتبہ حاصل کیا ۔آپؓ نے اپنا بچپن حضورِ پاک ﷺ کے زیرِ سایہ گزارا۔انہوں نے بہت بہادری،ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کیااور اپنے مصمم ارادوں میں کبھی نہ ڈگمگائے۔آپؓ کو مختلف القابات سے نوازا گیا۔جن میں سے اسد اللہ( اللہ کا شیر) اور سیف اللہ (اللہ کی تلوار)نمایاں ہیں۔یعنی آپؓ کفار کیلئے ننگی تلوار تھے۔مرحب جیسے بہادر جنگجو کو آپؓ نے ایک ہی وار میں ختم کردیااور وہ دروازہ جسے 40افراد مل کو بمشکل ہلاتے تھے آپؓ نے ایک ہاتھ سے اُٹھا کر دور پھینک دیا۔ایک دفعہ آپؓ سوکھی روٹی کھانے کی کوشش میں اُسے چبارہے تھے لیکن وہ آپؓ سے چبائی نہیں جارہی تھی ۔کسی کے دریافت کرنے پر آپؓ نے ارشاد فرمایا کہ یہ طاقتِ علیؓ ہے اور وہ نظرِ مصطفی ﷺکا کمال تھا۔ آپؓ کی ولادت مبارک خانہ کعبہ میں ہوئی اور 40ہجری میں آپؓ کے ایک جانی دشمن نے کوفہ کی مسجد میں دورانِ نماز آپؓ پرحملہ کرکے شدیدزخمی کردیا اور آپؓ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند دنوں بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔
آپؓ کے عہدِ خلافت میں ایک حبشی غلام نے چوری کی ۔اس کو آپؓ کے پاس لایا گیا آپؓ نے اس سے فرمایا تم نے چوری کی ہے ؟اس نے اقرار کرتے ہوئے کہا ۔جی ہاں !آپؓ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا ۔جب وہ ہاتھ کٹوا کر چلا تو راستے میں سلمان فارسیؓ اور ابن الکراءؓ نے اس سے پوچھا ۔تیرا ہاتھ کسی نے کاٹا ؟اس نے جواب دیا امیرا لمومنین ،امام المسلمین ،دامادِ رسول،ﷺ،شوہرِ بتولؓ حضرت علیؓ نے ۔ابن الکراء نے کہا انہوں نے تیرا ہاتھ کاٹ دیا اور تو ان کی تعریف کررہاہے؟اس نے کہا ان کی تعریف کیوں نہ کروں انہوں نے ہاتھ عدل کرتے ہوئے ازروئے حق کاٹا ہے اور مجھے دوزخ سے بچایا ہے !حضرت سلمان فارسیؓ نے اس کا جواب امیرالمومنین حضرت علیؓ کی خدمت میں عرض کیا ۔آپؓ نے اس حبشی کو بلایا ۔اس کا ہاتھ اس کے پہنچے پر رکھ کر رومال سے ڈھانپ دیا اور دعا فرمائی تو ہم نے آسمان سے ایک آواز سنی کہ” رومال کو ہاتھ سے اٹھا دو” تو جونہی ہم نے رومال اٹھایا اس کا ہاتھ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اور اس کی قدرت سے درست ہوگیا تھا ۔(تفسیرِ کبیر)آپؓ نے ارشاد فرمایا”غذا سے جسم کو اور قناعت سے روح کو راحت پہنچتی ہے”.
لیکن جب بندہ ء مومن کے قلبی ذکراللہ کی بات آئی تو آپؓ نے ارشاد فرمایا کہ کاش میں اِس علم کا حامل ہوتا ۔پتہ چلا کہ سب کچھ اِس دل میں ہے جو دل کی حقیقتوں سے واقف ہو گیا وہ سب کچھ پاگیا۔کیونکہ رب تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ۔مجھے زمین و آسمان کی وسعتیں اپنے اندر نہیں سمو سکتیں لیکن میں بندہء مومن کے دل میں سَما جاتا ہوں ۔آج انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) بھی یہی دعوت ذکر و فکر دے رہی ہے کہ اپنے دل کی دنیا کو حاصل کرلویعنی اپنے دل کی خالی ٹک ٹک کو اللہ اللہ میں لگا لو ۔جب حضرتِ انسان کے دل کی دھڑکن میں اللہ اللہ جاری ہوجاتی ہے تو اُس پر زمین و آسمان کے راز کھول دئیے جاتے ہیں جس کے بارے اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ مومن کا قلب اللہ کا عرش ہے اور مومن کا قلب اللہ کا گھر ہے ۔اورمومن ایمان سے ہے اور ایمان کا تعلق زبان سے نہیں بلکہ دل سے ہے ۔سورۃ الحجرات آیت نمبر14 میں اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔”اعراب نے کہا کہ ہم ایمان لے آئے” اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضور نبی کریم ﷺ سے ارشادفرمایاکہ ” ان سے کہہ دو تم کلمہ پڑھ کر دائرہء اسلام میں داخل ہوئے ہو مومن تب کہلاؤ گے جب ایمان تمہارے دلوں میں داخل ہو گا ۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض مشیر پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔
نمازِ مغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعد محمد نثار بٹ (چنیوٹ ) نے مناجات کا نذرانہ پیش کیا۔محفلِ پاک کاباقائدہ آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے محمد جمیل قادری نے کیا۔اسکے بعد بارگاہِ رسالتِ مآبﷺ،منقبتِ مولائے کائناتؓ،منقبتِ غوثیہؓ اور قصیدہ ٗمرشدی کی سعادت باالترتیب محمد رضوان قادری،محمد فیصل سلطانی،افسر علی رضوی،سیّد تنویر حسین شاہ،عبادعلی عباد اور عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔امیرِ حلقہ کے فرائض حاجی محمد سلیم قادری نے سرانجام دئیے ۔نئے ساتھیوں کی کثیر تعداد کو اجازتِ ذکرِ قلب ممبر مرکزی مجلسِ شوری ٰ جناب حاجی محمد اویس قرنی نے عطاء فرمائی ۔درودوسلام کے بعدخصوصی دعاممبر مرکزی مجلسِ شوری ٰ جناب حاجی محمد اویس قرنی نے فرمائی۔ملکِ خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اختتامِ محفل پر لنگر کا وسیع انتظا م کیا گیا تھا۔

Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (24) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (25) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (26) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd. (2) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (1) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (12) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (13) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (14) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (15) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (16) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (17) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (18) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (19) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (20) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (21) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (22) Jashn e Wiladat e Mola (A.S) 01-05-2015 Aastana Anjuman Sarfroshan e Islam(Rgd) Fsd (23)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان