الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشنِ ولادت مرشد پاک ڈویژنل پروگرام فیصل آباد

November 28, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام مورخہ 28نومبر 2014 ؁ء بروز جمعتہ المبارک بعدا زنمازِ عشاء مرشد کریم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے 73ویں جشنِ ولاد ت کے سلسلہ میں جھنگ چنیوٹ موڑ آستانہ پر عظیم الشان محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور و معروف قوال جناب عباد علی عباد اور ہمنواء نے مرشد کریم کی بارگاہ میں قصائد پیش کیے اور حمدِ باری تعالیٰ سے محفل کا آغاز کیا اور محفل میں سماں باندھ دیا ۔ پیرومرشد کے 73ویں یومِ ولادت کا کیک کاٹاگیا جسمیں تمام ساتھیوں نے حصہ لیا۔
بعد ازاں محفل پاک میں عالمی مرکزی امیر حاجی مولانا سعید احمد قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لوگ مرشدِ کامل کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ان کے عظیم اور آفاقی مشن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ دل جمعی کے ساتھ مشن کا کام کریں اور یاد رکھیں کہ مرشد دلوں کے حال کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ کون لوگ صرف رضائے مرشد کو حاصل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں اور کون لوگ ہیں جو کہ اس مشن میں کالی بھیڑوں کا کردار ادا کرکے مشن کو نقصان پہنچانے کی مذمو م کوشش کررہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم جیسے نکموں اور گنہگاروں کو حضرتِ گوھرشاھی نے اپنے قدموں سے وابستہ کیاہوا ہے اور یاد رکھوکہ پیر و مرشد کا فرمانِ عظیم ہے کہ تمہاری عزت گوھر شاھی کی وجہ سے ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم مخلص ہوکر دل سے پیارے مرشد کے فرمودات پر عمل پیراہوتے ہوئے اس مشن کی ترویج واشاعت میں اپنا کردار ادا کریں ۔
محفل پاک میں خصوصی طور پر صاحبزادہ مرشد کریم جناب محترم حماد ریاض گوھر شاھی نے شرکت کی جس پر جھنگ سٹی کے امیر چوہدری حق نوازاور ڈویژنل امیر حاجی محمد سلیم قادری نے شکریہ ادا کیااختتام محفل پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیاگیا ۔

DSCN5145 DSCN5155 DSCN5180 DSCN5183 DSCN5184 DSCN5188 DSCN5204 DSCN5221 DSCN5226 DSCN5234 DSCN5236 DSCN5242 DSCN5293 DSCN5308

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان