الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشن شاہی ساہیوال

July 28, 2012

عا لمی رو حانی تحریک انجمن سر فروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،ساہیوال کے زیر اہتمام جشن شاہی مر شد کریم بھر پور جو ش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں محفل نعت منعقد کی گئی مقررین نے آپ کی تعلیمات بیان کی۔محفل میں گر دو نواح کے ذاکرین کے علاوہ مقا می افراد نے بھی بھر پور شر کت کی۔محفل کا آغاز بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ قا ری نصر اللہ نے تلا وت کی۔ حمد باری تعالیٰ محمدرفیق گو ہر نے پیش کی۔ نعت خواں حضرات نے والہانہ انداز میں آقائے دو جہاں رسول مقبول ؐکی بارگاہ میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا ۔اس مو قع پر چو ہدری اظہر نواز نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے کہ اس نے ہمیں سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی کی نسبت عطا فر مائی انہی کے طفیل ہمیں ہدایت بخشی اور ہمارے قلوب کو اپنے ذکر میں گو یا کر دیا ایسے لا ثانی مر شد کی جتنی بھی مدح سرائی کی جائے وہ کم ہے اور اللہ تعالیٰ کا جنتا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔یہ رو حانی محفل عشاء تک جاری رہی۔ محفل کے آخر میں جشن شاہی کے حوالے سے کیک کا ٹا گیا ۔محفل کا اختتام قصیدہ گوہر شاہی ،درود سلام ،ذکر اور دعائے خیر پر ہوا۔اختتام پر شر کاء کی خد مت میں لنگر پیش کیا گیا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ساہیوال


Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان