الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشن شاہی فیصل آباد

August 2, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کے زیر اہتمام کرسٹل ہال کینال روڈ پر پیر و مرشد حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھرشاھی مدظلہ العالی کے جشنِ ولایت کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل سماع کا اہتما م کیا گیا جس میں ملک پاکستان کے مشہور و معروف قوال مہر علی، شیر علی (مہر علی کے بیٹے) عابد مہر علی نے بھرپور اندا زمیں پیر و مرشد کی بارگاہ میں قصائد کا نذرانہ پیش کیا ۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی اس کے بعد مشیر پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری نے ابتدائیہ پیش کیا اور کہا کہ ہم سب ذاکرین ، محبانِ گوھر شاھی کی خوش قسمتی ہے کہ ہم اپنے مرشدِ حق کا جشن ولایت منا رہے ہیں ۔
اس کے بعد باقاعدہ طورپر عابد مہر علی کو سٹیج پر دعوت دی گئی کہ وہ اپنے مخصو ص انداز میں اپنی حاضری لگائیں انہوں نے سب سے پہلے حمدِ باری تعالیٰ پیش کی اس کے بعد بالترتیب نعتِ رسولِ مقبول ﷺ ، قصید ہ مولا علی ؑ اور اس کے بعد حضور پیرانِ پیر روشن ضمیر حضرت عبدالقادر جیلانیؓ کی بارگاہ میں ہدیہ منقبت پیش کیا ،
بعد ازاں رات 12:05منٹ پر مرشد کریم کے جشنِ ولایت کا کیک کاٹنے کی رسم اد ا کی گئی جس کے لیے تمام ذاکرین کے نام ایک بکس میں لکھ کر ڈال دئیے گئے اور پھر قرعہ اندازی کی گئی تو قرعہ عمران علی رکھا جن کا تعلق شانی بابا زون کے علاقہ ہجویری ٹاؤن سے تھا ان کے نام کا نکلا اور انہوں نے تمام ذمہ داران ، اراکین و محبا نِ گوھر شاھی کے ساتھ مل کر کیک کاٹنے کی رسم اد ا کی اور اس کے بعد امیرِفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری صاحب نے عمران علی رکھا کو پیر ومرشد کی تصویر کا ایک خوبصورت البم بطور گفٹ بھی دیا ۔
اسکے بعد مشیر رابطہ کمیٹی فیصل آباد محمد صدیق صداقت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مرشد کریم کے جشنِ ولایت میں شریک ہیں اور سرفروشو آج عہد و فا کا دین ہے اپنے مرشد سے عہد کرلو کہ یا مرشدہم اپنے ذاتی مفاد کو اجتماعی مفاد پر قربان کریں گے اور آپ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کر اس مشن عظیم کواور انجمن سرفروشان اسلام کے پرچم کو پہاڑوں کی چوٹیوں تک سربلند کرنے اپنا کردا ر بھرپور انداز میں اد اکریں گے ۔
اس کے بعد سابقہ امیر سندھ وحید انور قادری نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پندرھویں شریف کا پروگرام کیوں مناتے ہیں اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ مرشد کریم ارشاد فرماتے ہیں کہ رمضان کی پندرھویں شب کو ہم ذکر الٰہی کے بعد سورۃ مزمل کی تلاوت کررہے تھے کہ دیکھا کہ ہر طرف روشنی ہوگئی ہے اور اردگر کرسیاں بچھ گئی ہیں پوچھا کیا ماجراہے تو بتایا گیا کہ آج چناؤ ہونے والا ہے اس کے بعد 13آدمیوں کو کھڑا کر دیا گیا اور جب تجلی پڑی تو مرشد کریم فرماتے ہیں کہ وہ ہمارے جسم پر پڑی اور پھر اسی دن ہمیں دربار رسالآﷺ سے تاجِ سلطانی پہنایا گیا اور اسی نسبت سے ہم ہر سال 15رمضان المبارک کو سالانہ طور پر جشنِ ولایتِ گوھر شاھی کا اہتمام کرتے ہیں ۔
محفل کے اختتام سے پہلے مرشد کریم کے اسم کا ذکر بھی ہوا جس کی سعاد ت امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حاصل کی اور دعا رکن مجلسِ شوریٰ جناب حاجی محمد اویس قادری نے کی اور اسکے بعد تمام حاضرینِ محفل کو سحری کروائی گئی ۔
اس پروگرام میں فیصل آباد کے ذاکرین کے علاوہ سمندری ، جھنگ ،سرگودھا ،جوہر آباد،ساہیوال، لاہورکمالیہ ، پیر محل اور دیگر شہروں سے محبانِ مرشد کریم کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

والسلام
عبدالعزیز قادری
مشیرنشرواشاعت


Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان