الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشن شاہی لاہور

July 7, 2012

انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے زیر اہتمام جشن شاہی کے سلسلے میں شاندار پروگرام کا انعقاد ،عالمی امیر مولانا سعید احمد قادری سمیت مختلف سینئر تنظیمی عہدیداران اور ساتھیوں کی کثیر تعداد کی شرکت محفل سماع اور سالگرہ ولایت کے کیک کاٹنے کی باوقار تقریب ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے زیر اہتما م لکشمی چوک کے معروف علاقہ میں ایک مقامی ہوٹل کے وسیع گراؤنڈ میں سرکار شاہ صاحب مدظلہ العالی کے جشن ولایت کے سلسلے میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی امیر جناب مولانا سعید احمد قادری ،صوبائی امیر جناب عبدالرزاق ،امیر لاہور شہزاد احمد ،قصور کے امیر جناب نذیر فاروقی ،شیخوپورہ کے امیر جناب محمد عاشق ،رائے ونڈ کے امیر جنا ب انور بہزاد ،مرکزی مشیران جناب حاجی سعید احمد ، جناب رضوان گوہر ،مشیر نشرواشاعت پنجاب غلام فرید،مشیر مالیات پنجاب ستارالحق ،سابق امیر لاہور جناب فاروق کھوکھر ،صاحبزادہ شاہ رخ اور بہت سے سینئر ساتھیوں نے شرکت کی ۔پروگرام کے آغاز سے پنڈال ذاکرین اور عوام کی کثیر تعداد سے کچھا کھچ بھر گیا ۔خواتین کے لئے الگ سے باپردہ انتظام کے باعث پروگرام میں خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی اور پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ذاکرین و سینیر ساتھیوں کی کثیر تعداد نے پروگرام کی بھرپور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ہوا جس کی سعادت ذوالفقار علی شاہی نے حاصل کی ۔جس کے بعد عطا محمد قادری نے حمد باری تعالی کی سعادت حاصل کی ۔اس کے بعد نعت گوئی کا سلسلہ شروع ہوا اور یاد باری تعالی سے معمور سینوں پر یاد رسول کریم و مدحت سرکار دوعالم ﷺ کے انوار کی بارش برسنے لگی اور حاضرین ثناء خوانوں کے پرسوز کلام اور دلکش آواز سے مخمور ہو کر عشق مصطفٰی ﷺ سے بے ساختہ جھومنے لگے۔ نعت رسول مقبول ﷺ کی یہ سعادت عبدالحمید قادری ،محمد شریف قادری اور سید دلاور حسین شاہ نے حاصل کی جس کے بعد عالمی امیر جناب مولاناسعید احمد قادری نے اپنے مدلل اور پرفکر پر مغز ،باکمال پر استدلال خطاب سے حاضرین کو نوازا اور جشن شاہی کی اہمیت اور سرکار شاہ صاحب مدظلہ العالی کے مرتبہ روحانی و فیض لامکانی کی روئیداد بیان کرتے ہوئے آپ کی شخصیت کے اوصاف و کمالات، آپ کے روحانی مقام اور پرنور پیغام کو حاضرین پر اس خوبی سے اجاگر کیا کہ ہر دل مرشد پاک کی محبت کا مسکن و گہوارہ محسو س ہونے لگا ۔ذاکرین تو ایک طرف عوام الناس کو بھی اس لمحہ وجدانی و نورانی میں مرشد پاک کی ذات سے ایک نامعلوم قرب اوراپنائیت کے احساس نے اپنے سحر انگیز حصار میں لے لیا اور اس کے فورا بعد پیغا م مرشد بہ زبان مرشد کی آرزو کی تکمیل کے لئے سرکارشاہ صاحب مدظلہ العالی کا ایک خطاب عالی شان پروجیکٹر پر دکھایا گیا جس نے تقریب کے شرکا ء کے دلوں کو گرما دیا خوبیدہ روحوں کوجگا دیا اور فکر و اذہان کو ہلا دیا ۔انہی کیف و سرور کے لمحات میں جناب عالمی امیر نے لوگوں کو دولت بے نظیر یعنی اذن ذکر قلب سے نوازا اور پھر اس فیض کے مرکز کے جشن ولایت کا کیک کاٹا گیا ۔جس کی سعادت بالترتیب مولانہ سعید احمد قادری ،جناب صاحبزادہ شاہ رخ ،جناب عبدالرزاق اور سابق امیر لاہور جناب فاروق کھو کھر صاحب کے حصے آئی ۔تقریب کا آخری مرحلہ محفل سماع پر منتج ہوا اور مشہور قوال شہباز حسین و فیاض حسین نے حاضرین کو اپنے دلکش کلام مسحور کن آواز اور دلربا انداز سے مست کردیا ۔ہر ہر لفظ ہر ہر شعر پر حاضرین وجد کے عالم میں جھومتے اور اللہ تبارک تعالی ،رسول کریم ﷺ اور اللہ کے ولیوں کی تعریف و توصیف سے روحانی و نورانی کیفیات میں ڈوبتے رہے ۔جذب و مستی کی اس رات محفل کا اختتام ہوا اور حاضرین کو لنگر کی صورت میں سحری کروائی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت لاہور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان