الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشن ولادتِ گوھر شاھی مد ظلہ العالی فیصل آباد

November 3, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام رانا محمد جمشید قادری کی رہائش گاہ پربسلسلہ سالانہ جشن ولادتِ مُرشدِ پاک عظیم الشان محفلِ نعت و ذکر الٰہی اور محفلِ سماع منعقد کی گئی۔اس عظیم الشان پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سر انجام دئیے۔قاری غلام مُصطفی نے تلاوت کلامِ پاک سے محفلِ پاک کا آغاز کیا۔اسکے بعد حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی۔بارگاہِ رسالتِ مآبﷺمیں گلہائے عقیدت و محبت کے گلدستے ملکِ پاکستان کے مشہورو معروف ثناء خواں حضرات جنابِ محترم صابر سردار،عرفان چشتی،محمد زبیر قادری(PTV) ،میاں عبدالمنان قادری اوراویس رضا کموکا(پنجاب ٹی وی)نے پیش کئے۔بعد ازاں مشہورومعروف نعت خواں و قصیدہ خواں جناب محترم عباد علی عباد نے اپنے مخصوص انداز میں مُرشدِ برحق قبلہء عالم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کے حضوربڑے ہی والہانہ انداز میں نذرانہء عقیدت و محبت پیش کیااور حاضرینِ محفل کی کثیر تعداد سے خوب داد وصول کی۔
نائب امیر پنجاب جناب اطہر حسین بخاری نے حاضرین محفل کو محبت شیخ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ روحانیت میں سب سے پہلی منزل فنافی الشیخ ہوتی ہے کیونکہ مرشدِ کامل وہ ہوتا ہے کہ جس کی ایک نظرِ نور سے سیاہ قلوب روشن و منور ہوجاتے ہیں اور بندہ مرشد کی محبت میں فنا ہوجاتا ہے یعنی مرشد کے ہر عمل سے اس بندہء خدا کو جنون کی حد تک لگاؤ ہو جاتا ہے اور وہ انسان ہر وہ عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ جس سے مرشد کی ذات اُس سے راضی ہو جائے۔ جس کو یہ منزل جتنی جلد حاصل ہوجاتی ہے اسکی آگے کی منزلیں (فنافی الغوثؓ ،فنافی الرسولﷺ،فنافی اللہ )اتنی ہی آسان ہو جاتی ہیں اس لئے آج کی اس بزم کا مقصد بھی شیخِ کامل کی رضا و خوشنودی کا حصول ہے۔مرشد کی رضا اسی میں ہے کہ ہم خود بھی ذکرو اذکار کریں اور اہلِ دل حضرات تک بھی سرکار شاہ صاحب کا انقلابی پیغام پہنچائیں تاکہ سسکتی ہو ئی روحوں کو ذکرِ الٰہی سے راحت و سکون میسر ہوسکے اور وہ سب اللہ ہو کے پرچم تلے جمع ہو کر اپنی دنیا و آخرت سنوار سکیں ۔ نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب کی نایا ب دولتِ عظمٰی سے محمد وسیم بٹ نے سرفراز فرمایا۔
اس محفلِ پاک میں صاحبزادہ مُرشدِ پاک جناب محترم سیّد طلعت محمود گوھر شاھی اور انکے فرزندسیّدمزمل طلعت( موجی سائیں) نے خصوصی شرکت فرمائی اور محفلِ پاک کی رونق کو دوبالا کیا۔سیّد مزمل طلعت نے مرشدِ پاک کی 72ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔اختتامی دعا جناب عبدالمنان قادری نے کروائی۔محفلِ پاک کے اختتام پر حاضرین کی کثیر تعداد کی تواضع کے لئے لنگر کا خصوصی اہتما م کیا گیا تھا۔

1 2 4 5 6 7 8 9 10 11 12

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان