الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشن ولایتِ گوھر شاھی مد ظلہ العالی فیصل آباد

July 21, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد پاکستان کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر سالانہ جشن ولایتِ گوھر شاھی مد ظلہ العالی امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیر صدارت نہایت تزک و احتشام سے منعقد کیا گیا۔محفل پاک میں نقابت کے فرا ئض مشیر پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری و محمد صدیق صداقت نے سرانجام دئیے ۔محفل پاک کا باقا عدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید کی معطر ،مطہر نورانی آیہء مبارکہ سے قاری طارق محمود قادری نے کیا ۔اسکے بعد بارگاہِ ربوبیت میں ہدیہ ء حمد کی سعادت فیصل آباد کے مشہور و معروف نعت خواں جناب عبدالمنان قادری نے حاصل کی۔ مہمان نعت خواں محمد اویس رضا کموکا اور محمد زبیر قادری نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں ہدیہء عقید ت ومحبت کا نذرانہ پیش کر کے حاضرین محفل کے دلوں میں شمع عشقِ مصطفیﷺ کو مزید فروزاں کیا۔ملکِ پاکستان کے مشہور و معروف قوال محمد شہباز و ہمنوا نے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہء حمد ونعت ،منقبت مولا علی مشکل کشاء ، منقبت غوث الاعظم اور قبلہ و کعبہ پیرو مرشدحضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی سرکار شاہ مدظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میں نذرانہء عقیدت و محبت پیش کیااور ذاکرین سے خوب داد وصول کی۔
محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کا دن اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم قبلہ شاہ صاحب کے فرمودات عالیہ پر دل و جان سے عمل پیرا ہوکر انکی خوشنودی حاصل کریں اور ان کے اس ذکر قلب کے پیغام عظیم کو ہر صاحبِ دل تک پہنچانے کا عزمِ صمیم کریں اور نئے جوش و جذبہ سے اس مشنِ عظیم کی تبلیغ میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں ۔
محفل پاک میں ممبر مجلس شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی ،سینئر رہنما انجمن سرفرشان اسلام جناب محمد شفیق قادری،حاجی محمد اصغر قادری، اطہر حسین بخاری، مشیر نشرواشاعت پنجاب غلام فرید قادری،مشیر مالیات پنجاب ستارالحق قادری سمیت دیگر شہروں سمندری ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،کمالیہ،پیر محل،رائیونڈ،جوھر آبادکے امیرو مشیران وذاکرین نے بھرپور شرکت فرمائی اور محفل پاک میں شرکت فرماکر اپنے قلوب و اذہان کو محبتِ شیخ سے منور فرمایا۔محفلِ پاک میں جشنِ شاھی کا کیک بھی کاٹا گیا۔بعدازاں خصوصی دعامحمد شفیق قادری نے کروائی۔محفلِ پاک کے اختتام پر شرکاء محفل کیلئے سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان