الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشن ِمولائے کائنات و ماہانہ محفل ِگیارھویں شریف

April 14, 2017

ہر سال کی طرح امسال بھی آستانہ عالیہ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام (رجسٹرڈ)فیصل آباد پر نہایت پروقار اورعظیم الشان محفل ِیوم ِ علی ؑبسلسلہ سالانہ جشن ِمولاد ِکعبہ (13رجب المرجب )نہایت تذک و احتشام سے منعقد کی گئی۔جس کی صدارت امیر ِفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے کی۔محفل ِپاک میں نقابت کے فرائض ڈاکٹرمحمد مشتاق قادری ،نسیم احمد آرائیں اور محمد افضال قاد ری نے سرانجام دئیے۔نماز ِمغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعد اس خصوصی محفل ِپاک میںمناجات کا نذرانہ محمد نثار بٹ نے پیش کیا ۔اس کے بعد سینئر رہنماوحید انور قادری نے خصوصی دعامانگی۔ بعد ازاںتلاوت ِکلام ِمجید کی سعادت قاری طارق محمودقادری نے حاصل کی۔محمد ذیشان الٰہی نے حمد ِباری تعالیٰ پیش کی ۔ملک ِپاکستان کے مشہورومعروف نعت خواں حضرات نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں گلہائے عقیدت و محبت بحضورسرورِکون ومکاں ﷺپیش کئے اور مولاعلی ؑکی بارگاہ ِاقدس اورپیران ِپیر دستگیرحضور غوثِ پاکؓکی شان میں منقبت کے نذرانے پیش کئے ۔ان نعت خواں حضرات میں افسر علی رضوی ،جاوید حسین سجن ،علی حسن تمیمی (چنیوٹ)،عبدالمنان قادری ،محسن علی بہاد راور نعت گو شاعر طارق محمود روفی شامل تھے جن کی سریلی اور مدھ بھری آواز نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیااور حاضرین ِمحفل کے دلوں میں عشقِ مصطفی ﷺ،محبت ِعلی ؑاور محبت ِغوث الثقلین ؓکو مزید گرمایا۔چیئرمین مرکزی مجلس ِ شوریٰ حاجی محمد اویس قادری نے نئے ساتھیوں کو اجازت ِذکر ِقلب سے نوازا۔حلقہ ٔ ذکر امیرفیصل آبادحاجی محمد سلیم قادری نے ترتیب دیا۔معززمہمانان گرامی قدر میں امیر ِسمندری چودھری صلابت علی گجر اورسیدنبیز حسین( ایریا مینیجر) اسٹیٹ لائف کارپوریشن شامل تھے ۔اس محفل ِپاک کی خصوصی میڈیا کوریج کیلئے روئل نیوزکی ٹیم نے شرکت کی۔انہوں نے سینئر رہنمائوںسے ASI کے متعلق رائے لی جس پر انہوں نے انجمن کے اغراض ومقاصد اور خصوصاًجشن مولائے کائنات کے متعلق اظہار ِخیال کیا۔ درودوسلام کے بعد چیئرمین مرکزی مجلس ِ شوریٰ حاجی محمد اویس قادری نے اختتامی دعامیں ملک ِخدادادپاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ شان ِعلی المرتضیٰ ؑ بیان سے باہر ہے کیونکہ یہ وہ ہستی ہیں جن کی ولادت ِبسعادت خانہء خدامیں ہوئی اور شہادت مسجد میں ہوئی ۔آپ نے دنیا میں سب سے پہلے جس ہستی کا دیدار کیا وہ نبی آخرالزماں ﷺتھے اور آپ ﷺنے ہی اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ ؓ کا نام” علی ــ” رکھا۔آپ ؑنے سب سے پہلے اسلام قبول کیااورعلی الاعلان دین ِاسلام کی حمایت کا وعدہ کیاجس کو آخری دم تک نبھایا۔حضرت علی ؑدامادِرسول ﷺکے ساتھ ساتھ آپ ﷺکے بھائی بھی تھے جس کا اظہار آپ ﷺنے مدینہ شریف میں کیا اور فرمایا ۔اے علی !تم دنیا اور آخرت میں میرے بھائی ہو۔آپ ؑنے بے شمار جنگوں میں شرکت کی اور اسلامی فوج کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ایک مرتبہ ایک کافر نے دوران ِجنگ آپ ؑپر تھوک دیا یہ وہ وقت تھاجب آپ ؑکی تلواراُس کی گردن پر تھی ۔آپ ؑنے اُسی وقت اُس کا فر کو چھوڑدیا ۔اُس نے حیران ہو کر پوچھا کہ آپ ؑنے مجھے قتل کیوں نہیں کیا؟ جس پر آپ ؑنے ارشاد فرمایا۔یہ جنگ اسلام اور کفر کے درمیان ہے ۔جبکہ تمہارا یہ عمل ذاتی نوعیت کاتھا۔ اس لئے میں نے تجھے چھوڑ دیا آپ ؑکے اس حسن ِعمل پر وہ کافر مسلمان ہو گیا۔حضور ِپاک ﷺنے خم ِغدیر کے موقع پر آپ ؑکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر بلندکیا اور ارشاد فرمایا من کنت مولا فھٰذاعلی مولا۔ترجمہ:۔جس کا میں مولا،اُس کا علی مولا۔مقررین نے مزید کہا کہ مرہب کے ساتھ لڑائی میں آپ ؑنے ایک ہی وار میں اُس مغرورکے جسم کے دوٹکڑے کر دئیے تھے جو آپ ؑکی شجاعت ،بہادری اور دلیری کی زندہ مثال ہے ۔سب سے بڑھ کر آپ ﷺنے اپنی پیاری لخت ِجگرحضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہاکو آپ ؑکے عقد میں دیا۔جن سے حسنین کریمین ؓپیدا ہو ئے جو کہ جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ؑکی تعلیمات روحانیت میں نہایت بلنددرجہ رکھتی ہیں کیونکہ نبی آخرالزماں ﷺنے آپ ؑکو باب العلم کے لقب سے نوازا۔آپؑ کا ایک لقب بوتراب (مٹی کا باپ)بھی ہے ۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم ارشاد فرماتے ہیں کہ اے انسان تیرے اندر ایک جہاں چھپا ہوا ہے اگر تو اُس میں سے ایک کو بھی جگالے تو ،تومَر کر بھی زندہ ہے ۔آپؑ ارشاد فرماتے ہیں کہ تیری بیماری بھی تیرے اندر ہے اور تیری دوا بھی تیرے اندر ہے لیکن تجھے اِس کی خبر نہیں ۔وہ جہان کیا ہے ؟ارشاد نبوی ﷺہے قلب روح میں ہے ،روح سری میں ہے ،سری خفی میں ہے ،خفی اخفی ٰمیں ہے اور اخفی ٰانًا میں ہے ۔اس کے علاوہ ناف کے مقام پر نفس ہے ۔یہ سات لطائف ہیں اور اس کے علاوہ نو امدادی جسے ہیں۔یہ ٹوٹل 16بنتے ہیں ۔اور حضرت ِانسان کے ا س قالب کے اندر یہ سولہ مخلوقات بندہیں ۔یہ انسان کی رگوں میں سوئی ہوئی ہیں ۔شیطان کے تسلط کی وجہ سے ۔جب کو ئی مردِقلندر اپنی نگاہ ِکیمیا ان باطنی روحوں پر ڈالتا ہے تو شیطان کا تسلط(قبضہ)ختم ہو جاتاہے اور وہ مخلوق جاگ کر اللہ تبارک وتعالیٰ کا ذکر شروع کردیتی ہے ۔یہ بات شیطان کو ہرگز گوارانہیں ہے ۔اس لئے وہ مختلف طریقوں سے اس حضرت ِانسان کو ستاتاہے ۔مرشد ِپا ک فرماتے ہیں کہ وہ انسان کو بیمار کردیتاہے ،اس کا accidentکروا دیتاہے اور انسان پھر بھی باز نہ آئے تو وہ اُسے پاگل کردیتا ہے لیکن اگر کسی کامل سے اجازت ِذکر ِقلب عطاء ہوئی ہوتو پھر اُس مرشد ِکامل کی اجازت کے طفیل اُس کے ساتھ روحانی فوج لگا دی جاتی ہے ۔پھر شیطانی فوج اور رحمانی فوج آپس میں لڑتی رہتی ہے اور انسان اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ اس گوھرِنایاب اسم ِاللہ ذات کو پانے کیلئے کسی نے 12سال ،کسی نے 24سال اورکسی نے 36,36سال سخت عبادت و ریاضت اور مجاہدات میں گزارے تب جاکر اُس طالب ِحق کو اسم ِاللہ ذات کی نایاب دولت ِعظمیٰ عطاء ہو ئی اور کئی تو ایسی سسکتی روحیں بھی تھیں کہ جنہوں نے اپنی ساری عمر اس راز کو پانے میں صرف کر دی لیکن وہ اس دولت ِنایاب سے محروم رہے لیکن آج ہم کو یہ بیش بہا خزانہ گھر بیٹھے مل گیا اور ہمیں اس کی قدر نہیں ہے ۔یہ ہم پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ اُس نے ہمیں سیدناریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی صورت میں ایسی لجپال ہستی عطاء فرمائی کہ جنہوں نے ماضی کی طرح طالبین ِحق کو چلوں اور وظیفوں میں نہیں ڈالابلکہ اپنے روحانی تصرف سے اس کے باطن کو ایک ہی نظر میں پاک صاف کردیااور کسی کو بارگاہ ِغوثیت ؓ،کسی کو در ِعلی ؑاور کسی کو دیدار ِرسول ﷺسے بہرہ مند فرمایااور کسی خوش نصیب کو اسی وقت دیدار ِالٰہی تک پہنچا دیا۔عزیزساتھیو!آج وقت کا تقاضا ہے کہ مرشد ِکامل کی طرف سے عطاء ہو نے والے اس فیض کو نا صرف خود صحیح معنوں میں حاصل کیا جائے بلکہ جو روحیں اس گردِسفر میں مبتلا ہیں اُن تک یہ فیض پہنچایا جائے تاکہ مرشد کی خوشنودی حاصل کی جاسکے ۔یہی صحیح معنوں میں تعلیمات نبویﷺ،تعلیمات ِعلی ؑاور تعلیمات ِگوھر شاھی ہیں کہ اپنے اندر کو اسم ِاللہ ذات سے روشن و منور کیا جائے اور سینوں میں عشق ِمصطفی ﷺ پیدا کیا جائے ۔اسی پیغام ِخاص کو لے کر آج عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام میدان ِعمل میں ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ ہماری آج کی اس محفل ِیوم ِعلی ؑکو اپنی پاک بارگاہ میں مقبول ومنظو ر فرمائے آمین۔

14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd.14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (1) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (5) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (4) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (3) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (2)14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (6) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (9) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (8) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (7)14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (10) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (13) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (12) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (11)14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (14) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (17) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (16) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (15)14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (18) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (19)14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (22)14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (21)14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (20)14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (24) 14-04-2017 Salana Youm e ALI(A.S) aastana ASI Fsd (23)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان