الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشن ِولادت مرشد ِپاک 2016

November 17, 2016

 اس پرمسرت موقع پرمرکزی امیر حضرت علامہ مولانا سعید احمد قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرشد ِپاک اللہ کی یاد میں ایسے فنا ہوئے کہ میرے رب نے فرمایا کہ اب دنیا میں چلے جائوبے شمار قلب آپ کے انتظار میں ہیں جن کو آپ نے اللہ کی یاد کیلئے تیار کرنا ہے پھر اُس ہستی کا مقام کیا ہوگا؟اُس کی عظمت کون بیان کرسکتا ہے جس نے لاتعداد غافل قلوب کواللہ کی یاد میں لگا دیا جو بندہ اللہ کا ذکر کرتا ہے ،اللہ اُس کا ذکر کرتا ہے ۔جس نے اَن گنـت قلوب کو اللہ کی یاد میں لگا دیا ہوپھر اُس ہستی کی عظمت کون بیان کرسکتا ہے ؟مفتی نعیم الدین مراد آبادی فرماتے ہیں کہ کلمہ پڑھ لینا،نماز ادا کرلینا،روزہ رکھ لینا ،یہ ایمان کے لئے کافی نہیں ہے ۔جب تک ا ن ساری چیزوں کے ساتھ اُس کاقلب بھی تصدیق نہ کردے۔ہم بڑے خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسی ہستی عطا فرمائی جنہوں نے ہمارے غافل قلوب کو جن کا ہمیں علم نہیں تھا ،جس بات کاپتہ نہیں تھا۔مرشد ِپاک نے لاتعدادنوجوانوں کے غافل دلوں کو اللہ کی یاد سے روشن و منور کردیا۔ذکرِالٰہی سے سینوں کو منور کردیا۔ویران سینوں کواللہ کی یاد سے روشن کردیا۔پھر اُس ہستی کا مقام و مرتبہ کون بیان کر سکتاہے ؟
دیکھ اے بلبل ذراگل بن کو آنکھیں کھول کر پھول میں اگر آن ہے تو کانٹے میں بھی کچھ شان ہے
عشق کی رگوں میں بھی ہے لہو سبزہ زار کا پالا ہوا ہے یہ بھی نسیم ِبہار کا
ہر سال کی طرح امسال بھی داعی انقلاب ِروحانی، مرشد ِبرحق حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے سالانہ جشن ِولادت باسعادت کے سلسلہ میں جھنگ میں ڈویژنل پروگرام نہایت تذک واحتشام سے منعقد کیا گیا جس میں شہزادۂ مرشد ِپاک محترم المقام جناب حماد ریاض گوھر شاھی نے خصوصی شرکت فرماکر اس روحانی محفل کی رونق کو مزید دوبالا کیا۔شہر ِفیصل آباد کی مشہورو معروف آواز عباد علی عباد و ہمنوا نے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ ٔ عقیدت ومحبت پیش کیا اور سرکار کی بارگاہ میں اپنی حاضری لگوائی جس کو حاضرین کی کثیر تعدادنے بے حد سراہا ۔اس محفل ِپاک میںمرکزی امیر حضرت علامہ مولانا سعید احمد قادری ،ممبر مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی اویس قادری ،حاجی سعید قادری،محمد رضوان گوھر ،محمدتوفیق قریشی،امیر ِپنجاب عبدالرزاق گوھر،امیر ِجھنگ چودھری حق نواز،امیر ِملتان محمد یونس قادری ،امیر ِٹوبہ ذوالفقارقادری،امیر ِسمندری چودھری صلابت گجر،امیر ِجوھرآباد لیاقت علی قادری،امیرکمالیہ صوفی محمد اقبال،امیر ِساہیوال محمد رفیق قادری،امیر ِفیصل آبادحاجی محمد سلیم قادری،آرگنائزر AFSOشبیر احمدقادری ، چودھری عصمت اللہ ،حاجی محمد اصغر قادری سمیت علاقائی مشیران،ذمہ داران،سرفروش کارکنان ومحبان گوھر شاھی نے بھر پور شرکت فرمائی اور روحانی فیوض و برکات کو خوب سمیٹا۔
ڈویژنل آرگنائزرمحمدشفیق قادری نے کہا کہ سرکار قبلہ گوھر شاھی مد ظلہ العالی نے ہمیں بلا تفریق رنگ و نسل ،مذہب وعقیدہ ہم سب کو اسم ِذات اللہ کے پلیٹ فارم پر یکجا کردیاہے اورہم میں دلی محبت کو پیدا کردیا ہے جس کی بنیاد ذکر ِالٰہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرشد ِپاک نے ہمیں اسم ِذات اللہ کی نایاب دولت ِعظمیٰ سے نوازااور ہمارے قلوب کو روشن ومنور کرکے حق کی شناسائی کروائی جو اس پرفتن دورمیں بذات ِخودکسی نعمت سے کم نہیں۔اس نعمت ِعظمیٰ کے عطاء ہونے پر ہم آج اللہ رب العزت اور رسول ِپاک صاحب ِلولاکﷺاور مرشد پاک کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے ہم جیسے نکموں کو اس راہ ِسلوک کیلئے منتخب فرمایا ۔اب یہ ہمارافرض ہے کہ اس پیغام ِامن و محبت کو ہم دیگر لوگوں تک پہنچائیں ۔محمد شفیق قادری نے 15ویں شریف اور25ویں شریف کی نسبت کو بھی واضع کیا اور کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں ۔اللہ تعالیٰ جب کسی کو اپنی محبت کے لئے چن لیتا ہے تو اُس کو دنیا میں سربلندی و سرفرازی عطاء فرماتا ہے ۔رب ِکائنات نے ارشاد فرمایاتم میراذکر کرو میں تمہاراذکر کروں گا ۔سرکار شاہ صاحب نے اللہ کی یاد میں اپنا سب کچھ قربان کردیا پھر اُس خالق و مالک نے بھی انہیں اپنا بنا لیا اور ہماری رہبری و رہنمائی کیلئے بھیج دیااور ہمیں دلوں سے ایک کردیا۔یہ رشتہ دنیامیں بھی قائم و دائم رہے گا اور آخرت میں بھی ۔آیت ِمبارکہ کا مفہوم ہے کہ” ہم نے ذکر کرنے والے مرد اورذکر کرنے والی عورتوں کیلئے جنت کوتیار کررکھا ہے ” )القرآن)۔خود ذکر کرواور دوسروں کو ذکرکی دعوت دو۔ذکر ِالٰہی اور محبت ِرسول ﷺکی تبلیغ ہی ہمارااصل مشن ہے ۔
امیر ِجھنگ چودھری حق نواز نے اس روح پرورمحفل ِپاک میں اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ تمام سرفروش ذاکرین مرشد ِپاک سے اپنی دلی عقیدت و محبت کواس طرح ظاہر کرسکتے ہیں کہ وہ سرکار شاہ صاحب کے مشن ِعظیم جو کہ فقط اور فقط اللہ و رسول ﷺ،اولیاء اکرام کی محبت پر مبنی ہے، کو سسکتی ہوئی روحوں اور بھٹکی ہوئی انسانیت تک بہم پہنچاکر مرشد ِبرحق کی خوشنودی ورضامندی حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیںمشن کے فروغ کے لئے مزید تگ و دو کرنا ہو گی ،محافل ِمیلاد ِمصطفی ﷺومحافل ِذکر ِالٰہی کو فروغ دینا ہو گا۔آستانوں پر منعقدہ روزانہ محفل ِدرودشریف(بعد اَز نمازِ مغرب)،ہفتہ وارروحانی اجتماع(بعدازنمازِمغرب بروز جمعہ)،ہفتہ وار محفل ِذکر ِلطائف(جمعرات رات 1بجے)اورماہانہ گیارھویں شریف میں ذاکرین سمیت اہل ِمحبت کی شرکت کو یقینی بناناہے ۔اسی میں مرشد پاک کی خوشنودی ہے کیونکہ سرکار شاہ صاحب کا ارشادِگرامی ہے کہ ہمیں مشن کے فروغ سے محبت ہے ۔جو سرفروش ذاکرین دور درازعلاقوں میں اللہ و رسول ﷺکا پیغام ِمحبت پہنچاتے ہیں وہ مرشد کی نگاہ ِمحبت میں رہتے ہیں اور اُن پر سرکار شاہ صاحب کا خصوصی فضل و کرم ہو تا ہے ۔دعاہے سرکارشاہ صاحب ہم سب پر اپنی نظر ِرحمت فرمائیں (آمین)۔

pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-13 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-12 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-11 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-10pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-9 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-8 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-7 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-6pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-5 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-4 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-3 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-2pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-1 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-15 pix-s-j-w-gohar-shahim-a-jhang-17-11-2016-14

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان