الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جشن گیارھویں شریف فیصل آباد

March 19, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آ باد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر سالانہ جشن جیلانیؓ کا عظیم الشان پروگرام بعد از نمازِ عصر تا عشاء نہایت تزک و احتشام سے منعقد کیا گیا۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض محمد صدیق صداقت نے سرانجام دئیے۔اُنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیرومرشد عظیم ذاتِ روحانی قبلہء عالم حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی نے آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں ہمیں ذکر قلب کی عظیم اور نایاب دولت عطا فرما کر ہم سب کوغوثِ پاکؓ کے داخلی مریدوں میں شامل کر دیا ہے اِسی لئے آج ہم اُن کی یاد میں محفلِ پاک سجائے بیٹھے ہیں۔غوثِ پاکؓ کا بھی فرمانِ ذیشان ہے کہ ذاکر میرا مُرید ہے اور میں مریداُ س کو مانتا ہوں جس کا دِل اللہ کا ذکر کرے۔ سلطا ن باہوؓ کے بعدمُرشدِ برحق حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی نے اس دولتِ عظمٰی کو سرِ عام لُٹایا ہے۔ آج ہر مسلک ،فرقہ اور مذہب سرکار گوھر شاھی کی ذکرِ قلب کی تعلیمات پر لبیک کہہ رہاہے اور اللہ کے پرچم تلے جمع ہو رہاہے اسکی وجہ یہی ہے آپ نے ہمیشہ انسانیت کو پیارو محبت کا درس دیااور اللہ کی محبت سے تمام انسانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے ۔یہ اِسی بات کا نتیجہ ہے کہ اُنہوں نے ہمارے دلوں کو اللہ کے ذکر سے جاری و ساری کر دیا ہے اور جب دل اللہ کے ذکر سے گویا ہوتے ہیں تو دِل میں محبت الٰہی جنم لیتی ہے اور سینے عشقِ مصطفٰی ﷺ سے روشن اور منور ہو جاتے ہیں ۔
محفلِ پاک میں تلاوتِ کلامِ مجید کی سعادت قاری طارق محمود نے حاصل کی۔حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد نعیم فیصل نے حاصل کی۔ مشہور و معروف نعت خواں حضرات نے سینوں میں عشقِ مصطفیﷺ کو اُجاگر کرنے کیلئے بارگاہِ رسالتِ مآبﷺ میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کئے جن میں اکرام قادری،نواز سلطانی،فیصل شوکت اورمبین قمر وغیرہ شامل تھے۔بعد از نمازِ مغرب مناجات کا نذرانہ قاری طارق محمود نے پیش کیا۔منقبتِ غوثیہؓ کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی اور بارگاہِ مرشدی میں قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔محفلِ پاک میں امام بری زون مانانوالہ مرکزِ ذکرمیں جامع مسجد حسینی کے خطیب و پیش امام قا ری ابرار احمد صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔نئے ساتھیوں کی کثیر تعداد کو اجازتِ ذکرِ قلب حاجی محمد اویس قرنی نے دی اور حلقہء ذکر بھی ترتیب دیا۔درودوسلام کے نذرانے محمد فیصل شوکت نے پیش کئے۔ اسکے بعد ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دُعاممبرمرکزی مجلسِ شوریٰ محمد شفیق قادری نے کروائی۔بعداَزمحفل حاضرین میں لنگرِغوثیہ تقسیم کیاگیا

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان