الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ جلوس عیدمیلادُ النبی ﷺ وماہانہ گیارہویں شریف فیصل آباد

January 25, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آبا دکے زیر اہتمام 12ربیع الاول شریف جمعتہ المبارک کو سرورِ کونین ، رحمتہ العا لمینﷺ کے جشن ولادت کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی انتہائی عقیدت و محبت اور جذبہ سرفروشی کے ساتھ جلوس کا اہتما م کیا گیا۔ جلوس کا آغازشیل پٹرول پمپ سمندری روڈ سے ہوا اور اپنے مقررہ راستوں ناولٹی پل ، گؤ شالہ، جھنگ بازار ، دھوبی گھاٹ ، چنیوٹ بازار، جیل روڈ، سرگودھا روڈ، بولیدی جھگی ، لاری اڈہ ،سٹیشن اور آستانہ پر اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقعہ پر انتظامیہ کی جانب سے بھرپور سکیورٹی اور تعاون فراہم کیا گیا جس پر انجمن کی طرف سے انکا شکریہ ادا کیا گیا۔

14 02 03 04 05 12 13

آستانہ پر تمام شرکا نے نمازِ جمعہ باجماعت ادا کی ۔اس کے بعد ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل پاک کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی ۔بارگاہِ رب العزت میں حمد کی سعادت حاجی اصغر قادری اور حضور پاکﷺ کی بارگاہ میں ثنا خوانی کا شرف ننھی ثناء خواں میرب فاروق اور عبدالعزیز قادری نے حاصل کیا ۔منقبتِ غوثیہ منصب علی قادری اور قصیدہ مرشدی کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔ امیر حلقہ کے فرائض حاجی محمد سلیم قادری نے سر انجام دیئے اور اس کے بعد فضا درودو سلام سے گونج اُٹھی ۔دعائے خیر وحید انورقادری نے کی۔بعد ازاں محفل لنگر کا خصوصی انتظا م کیا گیا تھاDSCN0655 DSCN0641 DSCN0644 DSCN0651 DSCN0686 DSCN0658 DSCN0664

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان