الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ ختم شریف(ٹوبہ ٹیک سنگھ)

August 1, 2010

دل کی حاضری کے بغیر نماز نمازِصورت ہے نہ کہ حقیقت(ذوالفقار علی)
انجمن سرفروشان اسلام کے زیر اہتمام انجمن کے نہایت مخلص ساتھی جناب ادریس قادری کے گھر ان کی والدہ محترمہ کے سالانہ ختم پاک کے سلسلہ میں محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نقا بت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے اختر قادری صاحب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص کر م ہے ان لوگوں پر جواپنے والدین کی وفات کے بعدبھی ان کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں محفلوں کا انعقاد کرتے ہیں ۔
محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے امیر محترم جناب ذوالفقار علی زلفی شاہی نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا رابطہ رب تعالیٰ کی ذات سے ہو جائے تو وہ اپنے دل کی خا لی دھڑکنوں کو اللہ اللہ میں تبدیل کر لے اس لئے کہ دل کی حاضری کے بغیر نماز مومن کی معراج نہیں بن سکتی۔ نماز حقیقت کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان نمازوں کے ساتھ ساتھ ذکر کی بھی پابندی کرے اور کسی ایسے مرد قلندر کی تلاش کرے جو اپنی نگاہ ناز سے اس کی دل کی دھڑکنوں کو ذکر اللہ میں گویاکر دے۔
محفل پاک میں حمد ونعت و قصائدڈاکٹرجاوید اقبال،ایاز قادری، قاری عبدالشکور، خادم صاحب اور طاہر قادری نے پیش کئے اور محفل کے آخر میں ذکر و اذکار کے بعد جناب مشیر غلام مرتضی قادری نے دعائے خیر کی۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان