الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ روح پرور جشنِ گوھر شاھی مدظلہ العالی

July 11, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر سالانہ جشنِ گوھر شاھی مد ظلہ العالی کے سلسلہ میں عظیم الشان محفلِ نعت ومحفلِ سماع نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض انچارج پروگرام کمیٹی فیصل آباد جناب محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم نئے عزم و حوصلہ سے مرشدِ پاک کی سچی تعلیمات پر نہ صرف خود دل و جان سے عمل پیرا ہوں بلکہ اللہ ھو کے اس فیضانِ عظیم کو ہر صاحبِ دل تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ کل جب مرشدِ برحق کے حضور پیش ہوں تو ہم سرخرو ٹھہریں نہ کہ شرمندگی وندامت ہمارا مقدر بنے ۔انہوں نے فیصل آباد انتظامیہ کی جانب سے تمام شرکائے محفل کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔
اس عظیم الشانِ جشنِ گوھرشاھی مد ظلہ العالی میں عالمی امیر جنابِ محترم حضرت علامہ مولانا حاجی سعید احمد قادری(راولپنڈی)،ممبرمرکزی مجلسِ شوریٰ جنابِ محترم حاجی محمد اویس قرنی(فیصل آباد)، جنابِ محترم محمد رضوان گوھر(لاہور)،جنابِ محترم حاجی سعید احمد قادری(لاہور)، امیر فیصل آباد جنابِ محترم حاجی محمد سلیم قادری،مشیر نشرواشاعت پنجاب جناب غلام فرید قادری،مشیر مالیات پنجاب جناب ستارالحق قادری، سینئررہنماحاجی محمد اصغر قادری،محمد شفیق قادری،چوہدری اظہر نواز (جھنگ)چوہدری عصمت اللہ قادری، ومشیران فیصل آبادچیف آرگنائزر AFSOجنابِ محترم شبیراحمدقادری سمیت محمد حنیف قادری(امیرخانیوال ) ،محمد توفیق قریشی (امیرجوھر آباد)، چودھری حق نوا ز(امیرجھنگ)، چودھری صلابت گجر(امیرسمندری)،محمداختر قادری(امیرپیر محل)صوفی محمداقبال(امیر کمالیہ)،محمد رفیق قادری(امیرساہیوال )اورٹوبہ ٹیک سنگھ، رائیونڈکے مشیران،ذمہ داران اور سرفروش کارکنان کی بھرپور تعداد نے اس روحانی و عرفانی محفلِ پاک میں شرکت فرماکر اپنے قلب و روح کو مرشدِ برحق حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی محبت سے سرشار کیا۔
تلاوتِ کلامِ مجید سے محفلِ پاک کا باقائدہ آغاز فیصل آباد کے مشہورومعروف قاری جناب محترم قاری طارق محمود قادری نے اپنی سریلی اور مدھ بھری آواز میں کیابعدازاں حمد باری تعالیٰ کی سعادت محمد نثار قادری اور ان کے بیٹے محمد عبداللہ نے حاصل کی جس کے بعد بارگاہ سرورِ کونین ﷺ میں ہدیہ عقیدت کا سلسلہ شروع ہوا تو سب سے پہلے حضور پاک ﷺ کی بارگاہ میں نعت پیش کرنے کی سعادت جناب میاں عبدالمنان قادری، اورعبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔ جس کے بعدبارگاہِ مرشد کریم میں قصیدہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوا تو سب سے پہلے قابلِ احترام اور سینئرمرکزی نعت خواں، قصیدہ خواں جناب عین الدین قادری (حیدر آباد ) نے حاصل کی اور پیر و مرشد کی شہرہ آفاق تصنیف (شعری مجموعہ) تریا قِ قلب کے اشعار پیش فرمائے۔
اُن کے بعد ملک پاکستان کے مشہور و معروف قوال (شہباز خان ، فیاض خان بدو ملی والے) نے اپنے مخصوص انداز میں محفلِ سماع کاآغازحمدِ باری تعالیٰ سے کیا۔اسکے بعد نعتِ رسولِ مقبولﷺپیش کی گئی۔بارگاہِ رسالتِ مآبﷺ میں عقیدت و محبت کے بعد قصیدہ مولاعلی سرکاراور منقبتِ غوثیہ پیش فرمائی۔اسکے بعد انہوں نے بارگاہِ مرشدی میں قصیدہ خوانی کی جس کو ذاکرین نے بے حد سراہااورذاکرین مرشدِ پاک کے ذکرِ خیر سے محظوظ ہوتے رہے اورمرشدِ کریم کی محبت سے اپنے دلوں کو گرماتے رہے۔اسکے بعد کیک کاٹنے کیلئے قرعہ اندازی کی گئی ۔قرعہ فیض احمد فیضی کے نام نکلا جن کو سرکار شاہ صاحب کی خوبصورت تصویر گفٹ میں دی گئی اور انہوں نے محترم مرکزی عالمی امیر،مرکزی کیبنٹ اور سینئر سرفروش ذاکرین کے ہمراہ کیک کاٹنے کی سعادت حاصل کی۔دو سرفروش ذاکرین کو کوٹری شریف کے ریٹرن ٹکٹ قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے گئے۔اسکے بعدمحترم مرکزی عالمی امیرحضرت علامہ مولانا سعید احمد قادری نے حاضرین سے خطابِ کرتے ہوئیذاکرین کو تاکید فرمائی کہ وہ اس نازک دور میں مرشدِ پاک کی حقیقی روحانی تعلیمات کواصل مفہوم کے ساتھ عوام الناس تک پہنچائیں تاکہ عوام الناس اس گئے گزرے دور میں اپنے دلوں میں اسمِ ذات اللہ کا نور پیدا کرکے ابدی دلی سکون حاصل کرسکیں اور اپنی زندگیوں میں روحانی انقلاب برپا کرمعاشرے کی برائیوں کو ختم کرسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ذاکرین کو مثالی بھائی چارہ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ جو بھی آپ سے ایک دفعہ ملاقات کرے اُسے آپ سے دوبارہ ملنے کی چاہ رہے ۔مرکزی عالمی امیر نے نئے ساتھیوں کو ذکرِ قلب کی نایاب دولتِ عظمیٰ سے نوازا۔اسکے بعد انہوں نے اختتامی دعا فرمائی ۔اختتامِ محفلِ پاک پر تمام معزز شرکائے محفل کے لیے سحری کا انتظام کیا گیاتھا۔

01 02 03 04 005 06 07 008- 009 010 013 13 016 017 18 020 021 030 0220 035 032 029 034 34 019 018 0200 35 022 028

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان