الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ عظیم الشان استقبالِ ربیع الاول شریف موٹر سائیکل ریلی فیصل آباد

December 13, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان،فیصل آبادکے زیرِ اہتمام 13دسمبر2015 ؁ ء بروز اتوارعظیم الشان موٹر سائیکل ریلی آستانہ عالیہ فیصل آباد سے نکالی گئی جو اپنے مقررہ راستوں آستانہ ، ضلع کونسل، کچہری بازار، ،چوک گھنٹہ گھر ،امیں پور بازار، امام بارگاہ چوک، ڈجکوٹ روڈ، ناولٹی پل، مدنی چوک ، ڈی ٹائپ پل ،سمندری روڈ، علامہ اقبال کالونی، ٹینکی والا چوک ، غوثیہ چوک ، وارث پورہ، فوارہ چوک، گیٹ، ستیانہ روڈچوک جھال خانوآنہ سے گزرتی ہوئی آستانہ عالیہ فیصل آبادپر اختتام پزیر ہوئی۔چوک جھال خانوآنہ پر دعا کی گئی۔ریلی کی قیادت امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے کی۔دیگر قائدین میں ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قادری ،حاجی محمد اصغر قادری وسرفروش ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے آقائے نامدار ﷺسے اپنی دلی عقیدت و محبت کا والہانہ اظہا ر کیا۔ریلی کے دوران جشنِ آمدِ رسول ،اللہ ہی اللہ کی پرسوز قوالی پر سرفروش ذاکرین و عوام الناس جھوم اُٹھے۔انجمن سرفروشانِ اسلام کی جانب سے نکالی جانیوالی سالانہ ریلی کو عوام الناس نے بہت سراہا اور امیں پور بازارمیں پریس مارکیٹ کے ذمہ داران و اراکین نے ریلی کا بھرپور استقبال کیا اور میڈیاکے نمائندوں نے مرکزی قائدین سے ریلی کے بارے میں رائے لی۔ علامہ اقبال کالونی میں سرفروش ذاکرین کی کثیر تعداد کو خوش آمدید کہاگیا اورشرکاء ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری اور ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قادری ،حاجی محمد اصغر قادری کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ذاکرین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیااسکے علاوہ ستیانہ روڈپر البراق زری ہاؤس والوں کی طرف سے استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
ریلی کے تمام راستے ایلیٹ فورس کے پرجوش جوانوں نے شرکاء ریلی کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جس پر تمام مرکزی قائدین اور سرفروش ذاکرین نے انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

11030541_1221963021154094_5255386557089285816_n 12241606_1221962557820807_3436726527737061422_n 12341542_1221963431154053_6540013821384845300_n 12341601_1221963561154040_7295710645062441922_n 12342418_1221962797820783_6797981755768908745_n 12347839_1221963181154078_739955030711660108_n 12347890_1221962731154123_7446944821348087107_n 12359894_1221962987820764_6410488785658572981_n 12360106_1221962657820797_6230494888891512956_n 12360139_1221963747820688_6862014234241316930_n 12360171_1221963097820753_3130911468927318606_n 12360328_1221963651154031_4723038820124045326_n 12366361_1221963614487368_7192618532066493871_n 12369040_1221963237820739_2769533531107975450_n 12391071_1221962887820774_2691642286798683403_n 12391312_1221962847820778_2010556252982493391_n 12391992_1221962611154135_7274926991144896003_n

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان