الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ محفلِ میلادِمصطفیﷺ فیصل آباد

January 28, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیر اہتمام شیخ محمد نوید قادری کی رہائش گاہ چھوٹی ڈی گراؤنڈ میں سالانہ محفل میلادِ مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں روڈ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔بارگاہِ ربوبیت میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت اطہر اقبال قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد حضورپُر نور ﷺکی بارگاہِ اقدس میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہو ا جس میں ثناء خوانِ مصطفیﷺ عبدالمنان قادری،افسر علی رضوی،عباد علی عباد،محمد رفیق چشتی،،حافظ محمد احمد ،واحد علی اورجناب طارق رؤف روفی نے دف کے ساتھ اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور حاضرین کے دِلوں میں عشقِ مصطفی ﷺ کی شمع کو فروزاں کیا ۔
محمد افضال قادری نے آقائے نامدار ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرتِ مُبارکہ ہم سب کے لئے بہترین نمونہ ہے اور انجمن سرفروشانِ اسلام کا پیغام بھی یہی ہے کہ آپﷺ کی زندگی کا بغور جائزہ لیا جائے اور اپنی زندگیوں کو اُن کے بہترین اُصولوں کے مُطابق گزارا جائے تو کوئی وجہ نہیں ہے عالمِ اسلام پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے۔اُنہوں نے مزید فرمایا کہ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے دلوں کی ویران کھیتیوں کو اسمِ ذات اللہ سے آباد کیا جائے۔ جب دِلوں میں نورِ الٰہی رچ بس جائے گادل پاک و صاف ہو جائیں گے تو اس دُنیا میں آنے کا مطلب بھی سمجھ آجائے گااور” موتو قبل انت موتو”یعنی” مرنے سے پہلے مر جاؤ” کی حقیقت بھی عیا ں ہو جائے گی پھر ہرقدم اطاعتِ خداوندی و اطباعِ رسولﷺمیں اُٹھے گا اور دُنیا میں رہتے ہوئے اللہ اور اُس کے پیارے حبیبﷺکی خوشنودی حاصل ہو جائے گی۔
ممبر مجلس شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب کی نایا ب دولت سے سرفراز فرمایا ۔محمد رفیق چشتی نے درودوسلام کانذرانہ پیش کیا اور دعاممبر مجلس شوریٰ ونگران صوبہ پنجاب وحید انور قادری نے کروائی۔اختتامِ محفل پر حاضرین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

DSCN0522 DSCN0478 DSCN0481 DSCN0482 DSCN0489 DSCN0503 DSCN0514 DSCN0518 DSCN0520

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان