الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ محفلِ میلاد مصطفیﷺ فیصل آباد شیخ نوید

January 3, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیرِ صدارت رہائش گاہ حاجی محمد نوید قادری پر انکے والدِ محترم شیخ بشیر احمد (مرحوم و مغفور)کے ایصالِ ثواب کیلئے عظیم الشان محفلِ نعت و ذکر الٰہی کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض خالد محمود قادری اور فیض محمد فیضی نے سر انجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغازتلاوتِ کلامِ مجید کی معطر ،مطہر ونورانی آیاتِ مبارکہ سے محمد احمد ریا ض نے کیا۔اس کے بعد بارگاہِ رسالتِ مآبﷺمیں ملکِ پاکستان کے مشہورو معروف نعت خواں حضرات جناب عبدالمنان قادری،عباد علی عباد ،محمد رفیق چشتی (Q.TV.) ، میاں طارق محمود روفی(Q.TV.)دف کے ساتھ۔محمد ندیم مصطفائی،محمد نوید چشتی اور افسر علی رضوی نے عقیدت و محبت کے گلدستے پیش کئے اور شرکاء محفل کے دلوں میں عشقِ رسولﷺکو مزید فروزاں کیا۔
نقیب حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ آقائے نامدار ﷺسے عشق کرتے ہو تو آپ اللہ کی سنت پوری کرتے ہو کیونکہ قلندرِ لاہوری حضرت علامہ محمد اقبال ؒ نے ارشاد فرمایا تھا کہ’’ عشق اگر ہے تو کفر بھی ہے مسلمانی نہ ہو تو مر دِ مسلمان بھی کافر و زندیق ‘‘ہمارے مُر شدِ پاک حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی بھی فرماتے ہیں کہ اگر تم اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہو تو اللہ کے محبوبﷺکو راضی کر لو۔’’عشقِ مصطفی ﷺایک انمول دولت ہے جو اُن خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکرِ اللہ اور ذکرِ مصطفی ﷺمیں مشغول رہتے ہیں‘‘ اللہ کے محبوبﷺکا عشق اپنے سینے میں لے آؤ کیونکہ جب اللہ کے محبوبﷺکا عشق اس سینے میں آجائے گا تو رب تعالیٰ تو خود ہی راضی ہو جائے گا اور رب کے محبوب ﷺکی محبت اور عشق اُس وقت آتا ہے جب یہ سینہ ہر قسم کی غلاظتو ں سے پاک اور صاٖف ہو جائے اور یہ سینہ صاف اُس وقت ہو تا ہے جب دل منور ہو جائے کیونکہ آقاﷺنے ارشاد فرمایا کہ ’’ہر چیز کی صفائی کا کوئی نہ آلہ ہے اور دلوں کی صفائی کا آلہ اللہ کا ذکر ہے ‘‘یہی انجمن سرفروشانِ اسلام کا پیغام ہے کہ آؤ لوگو !اس دل میں اسمِ ذات اللہ کا نور پیدا کرو او ردل کی زبان کو اللہ اللہ میں لگاؤاور اس کیلئے کسی اللہ والے کی نظرِ کیمیا کی ضرورت ہوتی ہے اور جب کسی مر دِقلندر کی نگاہِ نور سے یہ سیاہ دل اللہ کے نور سے روشن و منور ہو جاتا ہے تو پھر صحیح معنوں میں سینوں میں عشقِ رسولﷺ پیدا ہوتا ہے اور دنیا اور آخرت دونوں سنور جاتے ہیں ۔
معززمہمانِ گرامی میں انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)فیصل آباد کے حاجی محمد اویس قادری(ممبر مجلسِ شوریٰ)،محمد شفیق قادری،حاجی محمد اصغر قادری اور دیگر میں حاجی خالد محمود ،حاجی ظفر نارنگ منڈی،شیخ علیم شامل تھے۔میاں محمد مجیر الشریف اور مرزا سیف الرحمن اور انکے پینل کے ممبران نے بھی محفلِ پاک میں شرکت فرمائی اور محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔مہمانانِ ذی وقارمیں مہر عبدالحمید (ڈیرہ سعد والے)حاجی عبدالغنی،حاجی عبدالرحمان اور شیخ محمد آصف مارشل کے علاوہ سیّد کرامت علی شاہ(شاہ ڈائینگ والے)،حاجی شیخ محمد منیر ،شیخ محمد زبیر،شیخ وحید احمد اور حاجی محمد اجمل آف لاہور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کی کثیر تعداد کو اجاز تِ ذکرِ قلب کی نایاب دالتِ عظمیٰ سے سرفراز فرمایا۔محفلِ پاک کااختتام درودوسلام پر ہوا اور محمد شفیق قادر ی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اختتامِ محفل پر حاضرین کیلئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

1 2 3 4 5-naat 6 7 8 9 10-guest

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان