الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ محفل ِپاک بسلسلہ عید الفطر 2016

July 6, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام(رجسٹرڈ) فیصل آبادکے زیر ِاہتمام آستانہ عالیہ فیصل آباد پرسالانہ محفل ِپاک بسلسلہ عیدالفطر منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری اور محمد شفیق قادری نے سرانجام دئیے۔محفل ِپاک میں حمد و نعت و منقبت ِغوث ِپاکؓاور قصائد ِمرشد ِپاک کی سعادت باالترتیب عبدالعزیز قادری ،محمدرضوان اشرف،محمدرفیق قادری،ذیشان قیصر،شکیل الرحمن قادری اور شیخ عظمت قادری نے حاصل کی۔
ڈویژنل آرگنائزرمحمد شفیق قادری نے اس موقع پر کہا کہ یہ رحمتوں اور نعمتوں سے فیضیاب ہونے کا دن ہے۔اس دن خالق ِکائنات اپنے بندے کو جس نے رمضان المبارک میں فقط اُس کی رضا کو مد نظر رکھتے ہوئے تذکیہ نفس اورتصفیہ قلب کیااور ہر قسم کی خرافات اور برے اعمال سے دور رہا ،خصوصی انعام و اکرام سے نوازتا ہے لیکن اس سے صحیح معنوں میںصرف وہی مومن مستفیض ہو تا ہے جس کا ہر عمل شریعت مطہرہ کے مطابق گزرا۔ہم پر مرشد ِپاک کا خاص کرم ہے کہ انہوں نے ہمارے دلوں میں اسم ِذات اللہ کی بوٹی لگائی۔جس کی بدولت ہم خالق و مالک کی نعمتوں کے حق دار ٹھہرے۔ہم نے طاق راتوں میں شب بیداری کی تاکہ لیلتہ القدر کو پا سکیں ۔وہ رات کہ ہزار سال کی عبادت سے بہتر ہے۔غرض کہ رمضان المبارک میں ہر ایک نے اپنے ظرف کے مطابق حصہ حاصل کیا اور اپنے قلوب و اذہان کو منور فرمایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب رحمتیں اور برکتیں محبوب ِدوجہاں ﷺکی بدولت اس امت ِمحمدیﷺکو نصیب ہوئیں۔ہر نبی کو اللہ تعالیٰ نے معجزات سے نوازا۔کسی کو ایسا حسن عطاء کیا کہ عورتوں نے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں تک کاٹ ڈالیں تو کسی کو ہوائوں کی تسخیر عطاء کی۔کسی کو موسیٰ ؑ کی صورت میں ایسے کمالات عطاء کئے کہ آپ کا عصاء مبارک اژدھا بن گیا اور تمام جادوگروں کے سانپوں کو نگل گیااور کسی کو عیسیٰ ؑکی شکل میں مردوں کو زندہ کرنے کی طاقت سے سرفراز فرمایا لیکن قربان جائیں اُس نبی رحمت پر کہ جس کو تمام کائنات کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپ کی ذات سراپاء معجزہ قرار پائی۔اگر گھر مبارک میں سوئی گم ہو جاتی ہے تو آپ کی مسکراہٹ سے وہ سوئی بآسانی مل جاتی ہے ۔ایک دفعہ جب آپ ﷺنے اپنا نور ِمبارک ظاہر فرمایا تو اماں عائشہ صدیقہ ؓبے ہوش ہو جاتی ہیں جس پر آقائے نامدار ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میر ے نور کو 70پردوں میں چھپا کر رکھا ہے ۔ابھی صرف ایک پردہ ظاہر ہوا تھااور میری حقیقت کو میرے رب کے سوا کوئی نہیں جان سکتا۔اللہ تعالیٰ کا ہم پر یہ خاص کرم ہے کہ اُس نے ہمیں اپنے پیارے حبیب ﷺکی امت میں پیدا فرمایا ہے ۔ہمیں چاہیے کہ مرشد ِپاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی نے جو اسم ِذات کی بوٹی ہمارے دلوں میں لگائی ہے اُس کی آبیاری کریں ،اُس گوھر ِنایاب سے فیض یاب ہوں اور سسکتی ہوئی انسانیت کو اس اللہ ھو کے پرچم تلے جمع کریں ۔دعا ہے کہ مرشد ِپاک ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائیں اور اپنی رضاو خوشنودی عطاء فرمائیںکیونکہ مرید مرشد کی نظر ِالتفات کے بغیر ایک قدم بھی نہیں چل سکتا۔اور جس کو مرشد کی رضا نصیب ہوجائے تو اُس کو دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی سے نواز دیا جاتا ہے۔
بعد ازاںحلقہء ذکرماسٹر لیاقت علی قادری نے ترتیب دیا۔دروددوسلام کے بعد خصوصی دعا ڈویژنل آرگنائزر محمد شفیق قادری نے کروائی۔تمام حاضرین محفل کی بعد از محفل لنگر سے تواضع کی گئی۔

06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (14)

06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (1) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (2) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (3) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (4) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (5) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (6) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (7) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (8) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (9) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (10) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (11) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (12) 06-07-2016 Pix. Salana Mehfil e Pak Bsilsila EID UL FITR. ASI FSD (13)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان