الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ مرکزی گیارہویں شریف 2012

March 3, 2012

ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ گیارہویں شریف مرکزی آستانہ کوٹری شریف میں تزک و احتشام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ سالانہ گیارہویں شریف کا انعقاد ۱۱ مارچ بروز اتوار صبح دس بجے تا نمازِ مغرب کیا جائے گا جس میں صبح دس بجے تا نمازِ ظہر محفل برائے خواتین منعقد ہوگی اور بعد از نمازِ ظہر تا مغرب محفل برائے حضرات منعقد ہوگی۔اندرون و بیرون ملک مرکزی گیارہویں شریف کی تیاریاں زور و شور سے جاری و ساری ہیں ۔ اس مرتبہ ذاکرین میں مرکزی گیارہویں شریف کے حوالہ سے خصوصی جوش و خروش پایا جارہے ۔
خصوصی نوٹ
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان کی ترجمان ویب سائٹ ASIPAK.COMگزشتہ سات سال سے تازہ ترین خبروں، مضامین ،تصاویر اور دیگر مواد کے ساتھ انجمن کے کارکنان کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ امسا ل اس میں انقلابی تبدیلیاں کی جارہی ہیں تاکہ اس میں جدت پیدا کی جاسکے۔ اس سلسلے میں ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے والے سابقہ ساتھیوں کے ساتھ ساتھ نئے ساتھیوں کو بھی شامل کیا جا رہا اور ان سب کی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام علاقائی امیران و ذمہ داران اپنے علاقہ سے ایسے افراد کو منتخب کریں جو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی بنیادی تربیت رکھتے ہوں تاکہ وہ مرکزی گیارہویں شریف کے موقع پر منعقدہ کردہ تربیت میں حصہ لے سکیں اور ASIPAK.COM کی ویب ٹیم میں شامل ہوکر ہمارے شانہ بہ شانہ کا م کریں۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان