الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سالانہ 72واں جشنِ ولادتِ مُرشدِ پاک فیصل آباد

November 1, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر سالانہ عظیم الشان محفلِ جشنِ ولادت مر شدِ پاک منعقد کی گئی۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد اشرف قادری و محمد یسین قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد محبوبِ دوجہاں ﷺکے حضور عبدالعزیز قادری اور عبدالمنان قادری نے ہدیہء عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کئے۔ بارگاہِ غوث الوریٰؓمیں منقبت کا نذرانہ محمد رضوان قادری نے پیش کیا۔بعد ازاں مُر شدِ برحق ،قبلہء عالم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے حضور قصائد کے نذرانے محمد حسن قادری،محمد جمیل قادری،عنزل گوھر ،عبدالعزیز قادری اور عبدالمنان نے پیش کرکے ذاکرین کے دلوں میں محبتِ شیخ کو مزید اجاگر کیااور ذاکرین سے خوب داد وصول کی۔اسکے بعد مُرشدِ پاک کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیااور فضایاگوھر،یاگوھر،تیرا شاھی میرا شاھی گوھر شاھی ،گوھر شاھی کی صداؤں سے گونج اُٹھی ۔
محمد افضال قادری نے اس بابرکت موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم سب پر اللہ تبارک وتعالیٰ کا یہ خاص کرم ہے کہ ہمیں سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی صورت میں ایک ایسی عظیم ہستی سے منسوب فرما دیا کہ جن کی نگاہ کیمیا ء کے طفیل اس پر فتن دور میں ہمیں وہ نایاب دولت عطاء ہوئی جس کو حاصل کرنے کیلئے 12,12سال کی سخت ریاضت و عبادت ومجاہدوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن ہم گنہگاروں کو یہ نعمتِ عظمیٰ گھر بیٹھے ہی عطاء کر دی گئی ۔اب ہمار ایہ فرض ہے کہ جو وعدہ قبلہ پیرو مرشد نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے کیا تھا اس پر عمل کرتے ہوئے ہم خود بھی ذکرِ اللہ کی کثرت کریں اور دوسروں کو بھی اس پیغامِ عظیم سے متعارف کروائیں اور سرکار شاہ صاحب کی خوشنودی حاصل کریں ۔یہی آج کے اس مبارک دن کا پیغام ہے کہ جس طرح قبلہ پیرو مرشد نے ہر قسم کی تکالیف ومصائب و مشکلات کے باوجوداس مشن عظیم کو ہر ذی روح تک پہنچایا ہم بھی مشنِ عظیم کی ترویج و اشاعت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔
حلقہء ذکرامیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے ترتیب دیا۔درودوسلام کے بعد ممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس پاک گلشن میں جلدکسی درویش کی حکومت قائم فرمائے اور اس ملکِ خداداد پاکستان کو امن و محبت کا گہوارہ بنائے(آمین)۔اختتامِ محفلِ پاک پر حاضرین کی کثیر تعدا د کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

DSCN2511 DSCN2516 DSCN2518 DSCN2521 DSCN2529 DSCN2532 DSCN2540 DSCN2546 DSCN2549 DSCN2554 DSCN2556 DSCN2557 DSCN2563 DSCN2568 DSCN2572 DSCN2580

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان