الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سانحہء داتادربارملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔مدثرریاض

July 2, 2010

یااللہ   اَلصَلوٰۃْ وَالسَّلاَم عَلِیکَ یٰارسْول اللہ    یارسول اللہ
انجمن سرفروشانِ اسلام (کراچی ڈویژن)
3/3c، شاہ فیصل کالونی نمبر۳،کراچی 75230-۔ویب سائٹwww.goharshahi.net،ای میلasikhi@gmail.com،موبائل نمبر0334-3517986
تاریخ : 02-07-2010 حوالہ نمبر:ASIKHI/123-10
سانحہء داتادربارملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔مدثرریاض
کراچی (پریس ریلیز) عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (کراچی ڈویژن) نے لاہور میں حضرت شیخ علی ہجویری ؒ المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے دربار پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سانحہء حکومت کی ناکامی اور مذہبی انتہاپسندعناصر کے بڑھتے ہوئے حوصلوں کا منہ بولتا ہے ۔ اس موقع پر عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (کراچی ڈویژن) نے کراچی پریس کلب پر ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ کراچی مدثرریاض نے کہا کہ اولیاء اللہ کے مقدس مزارات کو اب دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے جس کا مقصد ولیوں کے متوالوں اور عقیدتمندوں کے جذبات مجروح کرکے اُنہیں مشتعل کرنا ہے ۔ اس میں مذہبی دہشت گردوں کی کامیابی ، حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی ہے ۔اگر حکومت ان مقدس مذہبی مقامات کا تحفظ نہیں کرسکتی تو لاکھوں سرفروش اس مقدس فرض کی ادائیگی کے لئے تیار ہیں ، اس مقدس فریضے میں اگر سرفروشوں کو جان کا نذرانہ بھی کرناپڑا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اس سانحے سے ولیوں کے ماننے والوں کرڑوروں عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام اور اس کے سرپرست و بانی حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کی تعلیمات ہی عشقِ الٰہی ، عشقِ رسولﷺ اور تعلیماتِ اولیاء کا پرچار ہے۔اس سانحے میں ملوث عناصر کی بیخ کنی وقت کی اہم ضرورت ہے۔حضرت داتاگنج بخشؒ اُن عالی مرتبت ولیوں میں سے ہیں ، جنہوں نے دین کی روشنی پھیلانے کے لئے انتھک محنت کی اور مذہبی انتہاپسند عناصردین کے ان اکابر کی نشانیاں مٹانے کے درپے ہیں اور عشاقان رسول ﷺ اور محبانِ اولیاء اُنہیں اس مذموم مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
حکومت فوری طورپر اس سانحے کی تحقیقات کرے اور اس میں ملوث عناصر کو منظرِ عام پرلاکر اُنہیں قرار واقعی سزا دیجائے اور مقدس مزارات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مربوط حکمتِ عملی وضع کی جائے بصورت دیگر ولیوں کے متوالے ان مقدس مزارات کے تحفظ کے لئے خود ہی اُٹھ کھڑے ہونگے اور سرپہ کفن باندھ کر ان کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

جاری کردہ
شعبہء نشرواشاعت
انجمن سرفروشان اسلام
(کراچی ڈویژن)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان