الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سرفروشوں کی کثیر تعداد غفلت کے باعث وعظ و نصیحت بھلا دیتی ہے۔ حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی

February 21, 2013

کوٹری ( نمائندہ خصوصی) یوں تو ہم نے گاہے بگاہے کئی اہم مواقعوں پر پیغامات دئیے لیکن کامیاب وہی ہوا جو ان پرعمل پیرا ہوا لیکن مقام افسوس یہ ہے کہ سرفروش کا رکنان کی کثیر تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی غفلت کے باعث ہمارے وعظ و نصیحت بھلا دیتی ہے۔ نتیجتاًنادانستگی میں انہیں ناتلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عہد حاضرکی عظیم روحانی شخصیت حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی ہمارے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کے دوران فرما رہے تھے۔۔ آپ نے فرمایا میرے یوم ولادت کے موقع پر محبین معتقدین،مریدین اور مجھ سے وابستہ افراد جس محبت کااظہار کر رہے ہیں ان کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں بعدازیں میں یہی کہوں گا کہ سرفروش اعلیٰ اخلاق و کردار و عمل کے ذریعے اس لافانی مشن کی تکمیل کے لئے حتی المقدور کوشش رہیں دل سے حسد و بخل ، کینہ ،عداوت ، نفس پرستی اور انانیت کو دور کر کے اتحادو اتفاق پیار و محبت اور باہمی یکجہتی کے ساتھ ہمارے اس پیغام کو دل کی گہرائیوں میں ثبت کر لیں تاکہ دوسرے بھی آپ کی مثالی زندگی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

 اخبار صدائے سرفروش یکم دسمبرتا ۱۵دسمبر1998

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان