الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سرفروش پبلیکیشن پنجاب کے انچارج محمد عمران قادری رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

January 22, 2016

سرفروش پبلیکیشن پنجاب کے انچارج محمد عمران قادری رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی نمازِ جنازہ زینب مسجد میں ادا کی گئی ۔آپ بچپن ہی سے عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام سے وابستہ تھے ۔محمد عمران قادری کا تعلق فیصل آبا دکے علاقہ فتح آبا دسے تھاابتدا میں آپ نے بطور کارکن کام کیا اور اسکے بعد گلشن ِ ریاض زون کے انچارج کے طور پر بھی اپنی خدمات سر انجام دیں اور پھر صدائے سرفروش صوبہ پنجاب کے انچار ج اور اس کے بعد سرفروش پبلیکیشن پنجاب کے انچارج کے طورپر اپنی خدمات سر انجام دیں اور اپنی ذمہ داری کی خالصتاً اللہ ، رسول اور مرشدکریم کی رضاکے لیے احسن طریقہ سے نبھایا ۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ان کے درجات میں بلندی عطافرما کر اپنے جوار ِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے (آمین)

Imran 1 Imran 2 Imran 3

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان