الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سمندری میں میلاد النبی ﷺ کے پروگرام

February 20, 2011

امسال بھی انجمن سرفروشان اسلام سمندری کے ذاکرین نے گیارہ ربیع الاول شریف بعد از نماز مغرب اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مشعل برداد جلوس نکالا جس میں شہر سمندری کے معززین کے علاوہ بے شمار نوجوانوں نے شرکت کی اور پورا شہر نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت ﷺ کی صداؤں سے گونج اٹھا ۔ یہ جلوس مدینہ الریاض راوی محلہ سمندری سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا انجمن سرفروشانِ اسلام سمندری کے مدرسہ پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس سے خطاب کرتے ہوئے امیر سمندری حاجی صلابت حسین نے کہا کہ محبوب خدا ﷺ کا جشن منانا ہی اہل ایمان کا شیوہ ہے ۔ جلوس کے اختتام پر صوفی خالد محمود صاحب نے دعائے خیر فرمائی۔
سمندر ی شہر میں حسب روایت جشن عید میلاد النبیؐ پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں اہل سنت و الجماعت کی تمام تنظیموں نے بھر پور شرکت کی۔ پورے شہر کی ہر گلی کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جس سے پورے شہر میں جشن کا سماں تھا۔اس مرکزی جلوس میں انجمن سرفروشان اسلام کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اور پورے جلوس میں انجمن سرفروشان اسلام کے پرچم نمایاں نظر آرہے تھے۔ یہ جلوس شہر کے تمام بازاروں سے ہوتا ہوا رضا چوک میں اختتام پذیر ہوا جہاں پر انجمن سرفروشان اسلام کی طرف سے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا جس کو تمام شرکاء جلوس نے بہت سراہا۔
انجمن سرفروشانِ اسلام سمندری کے ہی زیر اہتمام اعجاز احمد آف 449گ ب کے گھر محفل نعت رسول ﷺ و ذکر خدا عزوجل کا اہتمام کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے صوفی محمد خالد محمود نے کہا کہ جشن محبوب خدا ﷺ صرف اہل زمین ہی نہیں مناتے بلکہ عرش والے بھی رسول خدا ﷺ کے جشن ولادت کا اہتمام کرتے ہیں۔ کیونکہ آپ ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں ۔محفل میں حمد باری تعالیٰ ، نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت غوث پاکؓ کے نظرانے باالترتیب اصغر علی، عابد علی عابد، محمد اکرم شاہی، محمد اشرف، غلام عباس قادری، عابد حسین، محمد شہباز، مشتاق احمد، عطاء محمد ، محمد ادریس نے پیش کئے ۔ محفل کے اختتام پر ماسٹر محمد عنصر نے دعائے خیر فرمائی۔
محمد رزاق قادری آف 449گ ب کے گھر محفل میلاد مصطفے ﷺ کا اہتمام ہے جس میں خطاب کرتے ہوئے محمد اعجاز احمد سابقہ ناظم نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ آپ ﷺ تمام کائنات کی جان ہیں محفل میں حمد باری تعالیٰ ، نعت رسول کریم ﷺ اور منقبت غوثیہ کے نظرانے با لترتیب مشتاق احمد، محمد اصغر، محمد اکرم شاہی، غلام عباس ، عابد علی عابد، محمد ادریس ، محمد اشرف نے پیش کیے۔ محفل کے اختتام پر صوفی خالد محمود نے دعائے خیر فرمائی۔

ماہ ربیع الاول فخر موجودات آقا ﷺ کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے جس میں رب کائنات نے نہ صرف آپ ﷺ کے وجود مسعود کی تصدیق سے کائنات کو وجود بخشا بلکہ غریبوں اور بے کسوں کی چارہ جوئی کا سامان پیدا فرمایا ان خیالات کا اظہار انجمن سرفروشان اسلام سمندری کے تحت محمد یوسف آف سمندری کے گھر محفل نعت و ذکر اللہ عزوجل کا اہتمام بسلسلہ میلاد شریف میں خطاب کرتے ہوئے محمد رزاق قادری نے کیا کہ ماہ ربیع الاوّل آقا ﷺ کی ولادت کا مہینہ ہے۔ آپ کی تشریف آوری سے زندگیوں کو مقصد، بے شعوروں کو شعور، جاہلوں کو علم کی دولت اور غلاموں کو آقا ہونے کا شرف، بے سہاروں کو سہارا، یتیموں کو آسراء اور بھولی ہوئی انسانیت کو نور ہدایت نصیب ہوا۔ محفل میں حمد و نعت اور منقبت غوثیہ کے نذرانے غلام عباس محمد اکرم شاہی ، عطامحمد، محمد اشرف بٹ، محمد افضال اور محمد عدیل نے پیش کیے ۔ حلقہ ذکر ذوالفقار احمدنے ترتیب دیا جبکہ دعائے خیر ماسٹر محمد عنصر نے فرمائی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت سمندری

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان