الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

سُلطان باھوؒ کے دربارِ اقدس پرمحبان گوھر شاھی کی حاضری

March 15, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام ( رجسٹرڈ) پاکستان، صوبہ پنجاب کے زیرِ اہتمام دربارِ اقدس حضرت سخی سُلطان باھوؒ پر محبانِ گوھر شاھی نے خصوصی محفلِ نعت و ذکرِ لطائف کا اہتما م کیا گیا ۔جس میں مُشیرِ نشرو اشاعت پنجاب غلام فرید قادری،امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کے علاوہ فیصل آباد،جھنگ ،جوھر آباد،سرگودھا ،ٹوبہ،پیر محل ،کمالیہ ،مُلتان اور روحیلانوالی سمیت دیگر شہروں کے محبانِ گوھر شاھی نے بھر پور شرکت فرمائی ۔محفلِ پاک میں حمدِ باری کا نذرانہ مُلتان سے آئے ہوئے سرفروش ذاکر نے پیش کیا ۔اسکے بعد نعتِ رسول مقبول ﷺ کا نذرانہ ئعقیدت عبدا لعزیزقادری،بارگاہِ غو ث الوراء میں ہدیہء عقیدت سرگودھا کے رضوان گوھر نے پیش کیا ۔کلام باھو ؒ فیصل آباد کے مشیر نشرواشاعت عبدا لعزیزقادری نے پیش کیا ۔اسکے بعد مُر شدِ پاک کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہء عقیدت و محبت پیش کیا ۔ محمد شفیق قادری آف فیصل آباد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے فرمایا کہآج ہم یہاں پر حصولِ فیض کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔یہ اللہ کے ولی ،جب کوئی حصول فیض کیلئے ان کے در پہ آتا ہے ،خلوصِ دِل لے کر آتا ہے تو یہ اللہ کے درویش بندے نامراد نہیں لوٹاتے بلکہ اس طرح اپنا فیض عطا فرماتے ہیں کہانوارو تجلیات کی بارش ہو نا شرو ع ہو جاتی ہے ۔کُچھ لوگ درباروں پر دُنیا مانگنے کیلئے آتے ہیں دُنیا بھی عطا کر دیتے ہیں۔لیکن مُرشد فرماتے ہیں جب اللہ کے ولی کے دَر پہ جاؤ تو دُنیا نہ مانگا کرو بلکہ اپنے دِل کی دولت مانگا کرو۔رات کا پچھلا پہر موسم کے اعتبار سے بھی ٹھنڈا ہوتا ہے اوراللہ کے کرم کے لحاظ سے بھی ٹھنڈا ہوتا ہے ۔اس رات میں اللہ کی بارگاہ سے جو بھی مانگا جائے اللہ عطاء فرماتا ہے ۔
پچھلی راتی رحمت رب دی دیندی پھرے آوازا!
بخشش منگن والیاں تائیں کُھلا اے دروازہ

اسکے بعد حلقہء ذکرِ لطائف حاجی محمد اویس قادری نے ترتیب دیا۔درودوسلام کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اور دربارِ اقدس پر حاضری دینے کے بعد نمازِ فجر باجماعت ادا کی گئی۔

جاری کردہ
عمران علی قادری
شعبہ نشروشاعت فیصل آباد ڈویژن

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان