الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

شبِ بیداری بسلسلہ شبِ معراج النبیﷺ جھنگ

June 30, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، جھنگ کے زیرِ اہتمام مورخہ 29/06/2011بروز بدھ آستانہ پر محفلِ حمد و نعت بسلسلہ معراج النبیﷺکا عظیم الشان انعقاد کیا گیا۔محفلِ پاک کا آغاز بعداز نمازِ عشاء کیا گیا۔نقابت کے فرائض جناب شہباز احمد قادری نے سر انجام دئیے۔محفل کا آغاز اللہ رب العزت کے با برکت نام سے کیا گیا۔بارگاہِ سرکارِ دو عالم سرورِ کونینﷺ کی شان میں نعت کے نذرانے جناب شکیل احمد قادری اور ہمنوا نے دف کے ساتھ پیشکئے۔ علاوہ ازیں جھنگ کی دھرتی کے مشہور و معروف ثناء خواں جناب عطا الرحمن سیالوی صاحب نے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش فرمائی۔اس کے بعد منقبتِ مولا علیؓ اور منقبتِ غوثیہ پیش کرنے کی سعادت جناب شکیل احمد قادری نے حاصل کی۔حاضرین محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جناب سجادحسین قادری نے واقعہ معراج النبیﷺ بیان کیااور کہا کہ یہ ایک ایسی سنت ہے جسے ہم لوگ بھول گئے ہیں وہ اس لیے کہ ہمارے دِلوں سے اللہ کا نور ختم ہو گیا ہے۔اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم بھی اس سنت کو ادا کریں اور دیدارِ الٰہی تک پہنچیں تو اُس سے پہلے آپ کو اپنے سینوں میں نور کو بھرنا ہو گااور سینوں میں نور اُسی وقت آ سکتا ہے جب کسی کامل ولی کی نظر پڑے۔توآئیے ہمارے مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی اسی فیضان کو بانٹ رہے ہیںآپ لوگ بھی اپنی قسمت کو آزمائیں اور اللہ کے دیدار تک پہنچیں۔پھر حاضریں محفل کو دعوتِ ذکرِ قلب دی گئی اور ذکر کا طریقہ بتایا گیا۔محفلِ پاک میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس رات آستانہ کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیاجو ایک پُر رونق منظر پیش کر رہی تھیں۔محفلِ پاک کا اختتام درود و سلام اور دُعا پر کیا گیا۔آخر میں حاضرین میں لنگر پیش کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان