الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

شب بیداری بسلسلہ شبِ معراج النبیﷺ فیصل آباد

June 7, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر سالانہ محفل شب بیداری بسلسلہ معراجِ مصطفیٰﷺنہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔رات 12بجے صلوٰۃ التسبیح ادا کی گئی اسکے بعد صلوٰۃ غوثیہ ادا فرمائی گئی۔اس کے بعد محفل پاک کاباقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے قاری طارق محمود قادری نے کیا۔نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سر انجام دئیے۔انہوں نے معراجِ النبیﷺکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ اللہ پاک نے اس رات اپنے محبوبﷺ کو اپنے پاس عرش پر بلوایااور روبرودیدار کروایا یہ سعادتِ عظمیٰ صرف ہمارے پیارے آقاﷺکی شانِ کریمی کا خاصا ہے کسی اور کو یہ سعادت نصیب نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید فرمایا کہ اللہ رب العزت نے آقائے نامدار ﷺکو اسم ذات کا فیضان عطاء فرمایا جس کی بدولت حضورﷺرب کے سامنے جا کر مسکرائے۔اس سے پہلے تمام سابقہ انبیاء اکرام کو صفاتی اسماء کا ذکر عطاء ہوا جس کی وجہ سے موسی ٰ علیہ السلام کوہِ طور پر رب کی تجلی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔چونکہ ہمارے پیارے آقاو مولا دونوں جہاں کی جان ہیں اس لئے جب آپﷺ کوحضرتِ جبرائیلؑ رب تعالیٰ کے حکم سے عرش پر لے جانے کے لئے حاضر ہوئے تو حضرتِ جبرائیل ؑ نے اپنے کافوری ہونٹوں سے حضورپاکﷺکے نورانی پاؤں کو بوسہ دیا تو میرے آقاﷺنیند سے بیدار ہوئے اور جب حضورﷺکو اس دنیارنگ و بوسے عرش کی سیر کو لے جایا گیا تواس کائنات کی ہر چیز کو ساکن کردیاگیاگویا روحِ کائنات نکال لی گئی اورجب حضورﷺواپس تشریف لائےتو دوبارہ ساری کائنات کا نظام جاری و ساری ہوگیا ۔ اگر آج اس دنیاجہاں کا نظام چل رہاہے تویہ اس بات کی دلیل ہے کہ آج بھی ہمارے آقاﷺزندہ وجاویدہیں اوراسی طرح رہنمائی فرما رہے ہیں جیسا کہ آج سے چودہ سو سال پہلے تھے۔اگر آج بھی ا س امت کے دلوں میں اسم ذات کا فیضان جاری و ساری ہو جائے تو وہ بھی رب کے دیدار کو پہنچ سکتی ہے۔یہی انجمن سرفروشانِ اسلام کا پیغام خاص ہے کہ آؤ اور اسم ذات کے ذکرسے اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں کو زندہ کر لواور اسے اللہ کے پاک نام سے پاک و صاف کر کے اپنے دلوں کو اس کے ذکر کا گنجینہ بنا لو جب آپکے دلوں میں اسم ذات کاذاتی نور ایمان سرایت کر جائے گااور جب تمہاراضمیرروشن ہو جائے گا تو حضورﷺکا دیدار بھی نصیب ہو گا اور رب تعالیٰ کے دیدار سے بھی مشرف ہو جاؤ گے۔
محفل پاک میں حمدباری تعالیٰ کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی۔ اسکے بعدبارگاہِ رسالتِ مآبﷺمیں عقیدت و محبت کا نذرانہ عبدالعزیز قادری نے پیش کیا۔ حاجی محمد اویس قرنی نے اجازتِ ذکر عطاء فرمائی ۔محمد رمضان قادری نے حضورغوث الثقلینؓ کی شانِ اقدس میں نذرانہء منقبت پیش کیا اور آخر میں بارگاہِ مرشدی میں قصیدہ کی سعادت عبدالعزیزقادری نے حاصل کی۔حاجی محمد اصغر قادری نے ذکرِ لطائف کی محفل کو ترتیب دیا۔درودوسلام کے بعد خصوصی دعا محمد شفیق قادری نے کروائی۔اختتامِ محفل پر حاضرین کے لئے سحری کا خصوصی اہتما م کیا گیا تھا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

1 2 3 4 5 6 7 8 9

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان