الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

شب بیداری بسلسلہ طاق راتیں

July 29, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان،فیصل آبادکے زیر اہتمام آستانہ عالیہ فیصل آبادپر گزشتہ سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کی بابرکت،متبرک ،روحانیت اور فیوض و برکا ت سے بھرپورطاق راتوں میں شب قدر کو پانے کیلئے شب بیداری کی خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ان طاق راتوں میں رات 11بجے صلوٰۃ التسبیح،رات 11:45 بجے قبلہ شاہ صاحب کا ویڈیو خطاب بڑی سکرین(پروجیکٹر)پر دکھایا گیا اور اسکے بعد محافل نعت و ذکر لطائف منعقد کی گئیں ۔
ان محافل میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری اور سینئر رہنما محمد شفیق قادری نے سر انجام دئیے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے فرمایا کہ خدائے بزرگ و برتر اور نبی محتشم ﷺاورمرشد کریم قبلہ ء عالم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کا ہم سب پر یہ خصوصی فضل و کرم ہے کہ ہمیں ان بابرکت ساعتوں میں شب قدر کی تلاش میں اپنے ذکر کیلئے چن لیا کہ ہم اس کی بے پناں رحمتوں اور انواروتجلیا ت سے اپنے دامن مراد کو بھر سکیں اور شب قدر کی ان مبارک ساعتوں کوحا صل کر سکیں جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے’’بے شک ہم نے قرآن مجیدکو قدر کی رات میں ناز ل کیا۔یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس رات اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح القدس ناز ل ہوتے ہیں،ہر طرح کا امرخیر اور سلامتی لاتے ہیں اور یہ سلسلہ طلوع فجرتک جاری رہتاہے ‘‘۔شب قدر کی حقیقت یہ ہے کہ اس مقدس رات کو نبی آخرالزماںﷺ کی روح مبارکہ خود اس دنیا میں تشریف فرما ہوتی ہے اور اپنے ا متیوں کواپنی بے پناہ رحمتوں سے نوازتی ہے جس کاا دراک صرف مومن اور ولی اللہ ہی کرسکتے ہیں ۔ ان مقدس اور پرنور لمحات کو صرف وہی اہل حق پاتے ہیں کہ جن کے اند راس کے ذکر سے روشن ومنور ہوتے ہیں ۔اس کیلئے ضروری ہے کہ ذکر قلب کی نایاب دولتِ عظمیٰ کوحا صل کیا جائے اور اسمِ ذات اللہ کے ذکر سے اپنے قلب و باطن کو پاک و صاف کر کے ان مبارک ساعتوں سے فیضیاب ہوا جائے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ انجمن ہذٰاحضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالیٰ کا بھی یہی پیغام اور مشن ہے کہ اپنے قلب کو اسم ذات اللہ سے پاک و صاف کر کے روشن و منور کر لو تاکہ حقیقی معنوں میں اللہ تعالیٰ اوراس کے پیارے حبیب ﷺکی خوشنودی اور رضا ہوسکے اوران تک رسائی ممکن ہوسکے۔ان محافل میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اور مُرشدِ پاک کے روحانی خطابات کو دیکھا اور ان کی اسلام وروحانیت کی حقیقی اورسچی تعلیمات کی تبلیغ و اشاعت کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا۔
ان محافل میں حمد و نعت و مناقب غوث الوراءؓ اور قصائد مُرشدِگرامی کی سعادت لیاقت علی قادری،محمد نسیم آرائیں،منصب علی قادری، افتخار بٹ، رضوان قادری،شبیر احمد ہیرا،محمد صابر قادری اورعبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔ذکر لطائف کو محمد شفیق قادری،حاجی اصغر علی قادری،حاجی محمد سلیم قادری نے ترتیب دیا ۔ درودوسلام کے بعد خصوصی دعا محمدافضال قادری،محمد یسین قادری ،قاری طارق محمود قادری ،سید اطہر حسین شاہ بخاری اور محمد شفیق قادری نے کروائی۔بعدازاں شرکاء محفل کیلئے سحری کاخصوصی اہتما م کیا گیا تھا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان