الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

شب بیداری بسلسلہ معراج ا لنبیﷺ

May 26, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پرمعراجِ مصطفی ﷺکی بابرکت اور رحمتوں بھری رات کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا۔جس میں نقابت کے فرائض جنابِ محترم نسیم احمد آرائیں اورسینئر رہنماجنابِ محترم محمد شفیق قادری نے سرانجام دئیے۔
رات 11:00بجے صلو ۃالتسبیح ادا کی گئی اوراسکے بعد سرکا ر شاہ صاحب کا مکینِ گنبدِ خضری ٰﷺکا روحانی خطاب پروجیکٹر پر دیکھا یا گیا(مکمل خطاب ویب سائٹ کے ویڈیولنک میں دیکھا جاسکتاہے)۔مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کے روحانی و عرفانی خطابِ ذیشان کے بعدمحفلِ نعت و ذکرِ لطائف کا باقاعدہ آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے منصب علی قادری نے کیا۔فیصل آباد کے مشہورومعروف نعت خواں حضرات جنابِ عبدالعزیز قادری،جنابِ عبدالمنان قادری اور جنابِ افسر علی رضوی نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺمیں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش فرما کے حاضرین کے دلوں میں عشقِ مصطفی ﷺکو مزید اُجاگر فرمایا۔
مقررین حضرات نے شبِ معراج النبیﷺکی مبارک ،بابرکت اور رحمتوں بھری رات کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہو ئے فرمایاکہ ارشادِ ربانی ہے کہ\’\’ ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندہِ خاصﷺ کو رات کے ایک قلیل وقفے میں مسجد حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک لے گیا جس کے اردگرد ہم نے برکتیں رکھیں ہیں تاکہ ہم ُٓاپنے بندے کو اپنی نشانیا ں دکھائیں ۔بے شک وہی سننے والا اور دیکھنے والا ہے \”۔بیت المقدس میں آقائے دوجہاں ،سردارِ دوجہاں حضور خاتم النبینﷺنے اللہ تبارک وتعالیٰ کے حکم سے تمام انبیاء اکرام ،تمام مرسلین عظام کی مقدس ارواح کے ساتھ ساتھ فرشتوں کی امامت فرماکر یہ بات واضح کر دی کہ دراصل آپﷺکی ذاتِ بیمثال ہی دونوں جہاں میں سروری اور سرداری کے لائق ہے اور آپ ﷺہی دونوں جہاں میں اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے محترم اور قابلِ تعظیم و تکریم ہیں اور روزِ قیامت آپ ﷺ ہی تمام کی شفاعت فرمائیں گے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے پیارے محبوبﷺکو اس مبارک رات میں جسمِ اطہر سمیت اپنے پاس عرشِ عظیم پر بلایا جہاں پر تمام فرشتوں اور ملائکہ نے آپﷺ کا عظیم الشان استقبال فرمایااور حضور علیہ السلام نے ظاہری جسمِ اطہرسمیت خدائے بزرگ و برتر کا دیدار فرمایا ۔یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک خاص وقت میں اتنی طویل اور عظیم سیر کیسے ہوئی؟نبی کریم ﷺبمنزلہ روح ہیں اور یہ کائنات بمنزلہ جسم ہے جب جسم سے روح نکل جائے تو جسم مردہ ہو جاتا ہے تو جب نبی دوعالمﷺاس کائنات سے نکل گئے تو یہ کائنات مردہ اور ساکن ہو گئی اور جب نبی رحمتﷺواپس تشریف لائے تو یہ کائنات پھر زندہ اور متحرک ہوگئی ۔ آسمانوں،زمینوں،سیاروں کی گردش جہاں تک پہنچی تھی وہیں رک گئی اور جب آپ ﷺ کائنات میں واپس داخل ہوئے تو وہ گردش وہیں سے پھر شروع ہوگئی۔آپ ﷺ گھر تشریف لائے تو بستر اُسی طرح گرم تھا۔زنجیر بھی ہل رہی تھی۔وضو کا پانی بھی جاری تھا جن چیزووں کے ساتھ نبی کریمﷺ کی معراج کا تعلق تھا انہیں اللہ نے اپنے حال پر متحرک رکھااور ان کے علاوہ باقی کائنات کو ساکن اور بے جان کر دیااور جب آپﷺ سفرِ معراج سے واپس تشریف لائے تو پھر ہر چیز وہیں سے حرکت کرنے لگی جہاں سے چھوڑ کر گئے تھے۔تمام انبیاء اکرام اللہ تعالیٰ کے دیدار کو ترستے رہے لیکن آقائے دوعالم ﷺکو اللہ تعالیٰ نے اپناخاص اسمِ مبارک \”اللہ\”عطاء فرمایا کہ جس کی بدولت آپﷺ شبِ معراج جسمانی طور پررب تعالیٰ کے روبرو تشریف لے گئے اور یہ عظمت و رفعت صرف آپﷺ کا ہی خاصہ ہے ۔آپﷺ کی بدولت اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کی امت کو یہ اسمِ ذات اللہ عطا فرما کر یہ توفیق عطا فرمائی کہ وہ اپنے اندر موجود باطنی ارواح کو پاک و صاف کر کے ان کے ذریعے رب کے دیدار کو پہنچی۔بلا شبہ یہ بہت بڑی دولتِ عظمیٰ ہے جس کا ادراک صرف اُسی کو ہوسکتا ہے جس کو یہ نایاب دولت عطا ہو تی ہے۔آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام اسی دولت عظمی ٰکو ہر خاص و عام تک پہنچا رہی ہے اور جس کے نصیب اور مقدر میں اس اسمِ ذات اللہ کا فیضان لکھا ہوا ہے وہ اسے حاصل بھی کر رہاہے ۔
حضور غوث الثقلینؓکی بارگاہِ اقدس میں منقبت کا نذرانہ منصب علی قادری نے پیش فرمایا۔جنابِ عبدالمنان قادری نے بارگاہِ مرشدی میں قصیدہ کا نذرانہ پیش فرمایا۔ممبر مجلسِ شوریٰ محترم جناب حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکر کی نایاب دولتِ عظمٰی سے نوازااور اسکے بعدمحفلِ ذکرِ لطائف کو ترتیب دیا۔درودوسلام کے بعدمحمد افضال قادری نے ملکِ خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی اوربیماروں کی شفا یابی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔اختتامِ محفل پر حاضرین کیلئے سحری کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

خبر کے نیچے دئیے گئے بٹنز کو استعمال کرتے ہوئے آپ سوشل میٖڈیا پر اس خبر کو شیر کر سکتے ہیں۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان