الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

صرف گیا رہویں شریف کا ختم دلا دینے سے کوئی غوث پاکؓ کا مرید نہیں بن سکتا (اختر قادری)

July 28, 2010

ماہانہ محفل گیارہویں شریف رہائش گاہ محترم جناب صوفی محمد اقبال صاحب محلہ فیض کالونی میں منعقد کی گئی۔محفل کی صدارت مشیر انجمن ہذا جناب عابد شاہی صاحب نے فرمائی۔محفل میں نقابت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جنا ب اختر قادری صاحب نے فرمایا کہ خو ش نصیب ہیں وہ لوگ جو آ ج کے موجودہ دور میں اللہ کے حضور اسکی خوشنودی کے لئے اسکے ذکر کی محفلیں سجا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ نہایت غلط فہمی میں ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی صحت یا کاروبار اچھا ہے تو ان پر رب کا کرم ہوگیا۔ہر گز ہر گز ایسا نہیں ہے

اللہ کا کرم دیکھنا ہے تو یہ دیکھو کہ اللہ نے تمہیں اپنے ذکر کے لئے کتنا منتخب کیا

نہ میں سیرنہ پا چھٹاکی تے نہ پوری سرسائی ہو
نہ میں تولہ نہ میں ماشہ ہن گل ای رتیا ں تے آئی ہو
رتی ہوساں تے رتیاں تُلساں اُوی پوری نائی ہو
ناپ تول اودوں پوراہوسی باہو جدوں ہو وسی فضل الٰہی ہو
(حضرت سلطان باھوؒ )

انہوں نے نبی پاکﷺ کی شان بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نبی پاکﷺ کے سچے ہونے کا اعلان درختوں نے بھی کیا اور ان کی آمد پر خانہ کعبہ کے اندر رکھے ہوئے بت منہ کے بل گر پڑے ۔نبی پاکﷺ نے انسانیت کا معیار بلند کیا آپ کی آمد سے دنیا کو قرار آگیااور آپؐ کی آمد سے بھٹکی ہوئی قوموں کو صیحح راستہ ملا اور بے شک اہل ایمان پر یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے ہمیں نبی پاک ﷺ کے امتیوں میں پیدا فرمایااور یہ رب تعالیٰ کا ہم پر احسان عظیم ہے کہ اس نے ہم ہی میں سے ایک رسول مبعوث فرمایا جو ہمیں قرآن کی آیتیں پڑھ کر سناتاہے۔یہ ایک ایسا امتیاز ہے کہ آپ سارے جہان کے لئے رحمت بن کر آئے اور یہ سعادت کسی نبی کونصیب نہیں ہوئی۔
محفل میں حمد و ثناء خوانی کے لیے ڈاکٹر جاوید اقبال ، عثمان قادری ، طاہر قادری اور جمیل گوہر صاحب نے اپنے مخصو ص انداز میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے بعد ازاں دعائے خیر کے لنگر غوثیت تقسیم کیاگیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت
ٹوبہ ٹیک سنگھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان