الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

صوبہ پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

December 25, 2010

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)صوبہ پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت مرکزی امیر وصی محمد قریشی کی منعقد ہواجس میں صوبہ پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی کے حاجی اویس قرنی،عصمت اللہ اور عبدالرزاق،ڈویژنل آرگنائزرز مولانا سعید احمد قادری،شبیر احمد قادری، چوہدری اظہر نواز اور حاجی محمد اصغر قادری نے بھی شرکت کی۔
مرکزی امیر وصی محمد قریشی نے تنظیمِ نو کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی،انہوں نے آرگنائزرز پر زور دیا کہ وہ بروقت مرکزی اقدامات پر عمل کریں اور کرائیں،تا کہ تنظیم نو کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔انہاں نے واشگاف الفاظ میں کہااب با صلاحیت ساتھیوں کو خدمات کا موقع دینا ہے،آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقے کی با صلاحیت قیادت کو متعارف کروائیں ۔لیکن جب تک با صلاحیت ساتھیوں کا انتخاب عمل میں نہیں آتا اس علاقے کی تنظیم نو نہیں کی جائے گی۔تنظیمِ نو کے عرصہ کو کار آمد بنانا تمام آرگنائزراور آرگنائزنگ کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے۔
تمام آرگنائزرز نے مرکز کی تنظیمی ہدایت پر عمل کرنے کا اعادہ کیااوراجلاس کے اختتام میں مولانا سعید احمد قادری نے دعائے خیر کی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان