الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

صوفی خادم مالک انتقال کر گئے

April 11, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کے مرکزی آستانہ کوٹری شریف میں جامعہ مسجد غوثیہ کے امام صوفی خادم مالک اپنے آبائی گاؤں میں گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

انا للہ وانا الہ رجعون

اس موقعہ پر انجمن سرفروشان اسلام کے کارکنان اور عہدیداران نے گہرے دکھ کا اظہارکیا اور مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعاکی کہ اللہ انکے اہل خانہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔ مشن کے لئے کی گئی انکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔نائب مرکزی امیر مولانا سعید احمد قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرشدپاک کے منظور نظر جناب صوفی خادم محمد مالک صاحب کے اچانک اس دنیا فانی سے جانے کا ہمیں انتہائی دکھ ہوا لیکن یہ سن کر دل بے قابو ہوا کہ کاش ہم بھی اس طرح اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں جس طرح صوفی خادم محمد مالک صاحب ملے۔انکے وارثان جس میں انکے دو بیٹے محمد نفیس اور محمد منیر، دو بھتیجے رفاقت علی اور شوکت علی، نے بتایاکہ خادم صاحب صبح صادق کے وقت اٹھے ، نماز ادا کر کے تلاوت قرآن پاک کرتے رہے، اس کے بعد کچھ درود و ظائف کرنے کے بعد پیر و مرشد کی تصانیف پڑھتے رہے اور دن گیارہ بجے کے قریب چادر اوڑھ کر لیٹ گئے۔ تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد جب گھر والوں نے اٹھایا تو پتا چلاکہ وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں۔
تمام ساتھی اور امیر بھمبر محمد رفیق نماز جنازہ کے لیے پہنچ گئے۔ نماز جنازہ سابق امیر بھمبرصوفی محمد خالق نے پڑھائی اور اللہ ہو کے ذکر کی صداؤں میں انھیں ان کے آبائی گاؤں بھمبر میں سپرد خاک کیا گیا۔راولپنڈی سے نائب عالمی امیر حضرت مو لاناسعیداحمدقادری، امیر راولپنڈی محمد وارث قادری اور بسالی کے امیر محمد اسرار شاہی نے شرکت کی، اور وارثان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انھیں بتایا کہ خادم صاحب کی پورے زندگی مرشد کریم کے حکم پر قربان ہوئی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان