الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عرس حضرت بابابلھے شاہؒ پر محفل ذکر

September 9, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان (رجسٹر) قصور کے تحت حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس مبارک کے آغاز پر ایک محفل ذکر منعقد کی گئی۔ حمدونعت کے نذرانے پیش کیے گئے۔مزار پرانوار اللہ ھو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ذاکرین اور عام لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے محفل میں شرکت کی۔ حلقہ ذکر قصور کے امیر نذیر احمد فاروقی نے ترتیب دیا اور دعا فرمائی ۔ عرس کے دوسرے روز بھی مزار شریف پر ایک محفل ذکر منعقد کی گئی جس میں پنجاب کے نائب امیر اطہر بخاری اوردیگر ذاکرین نے شرکت فرمائی اور سلام پیش کیا۔ محفل ذکر کی اور مشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت قصور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان