الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عرس حضرت بابا رحمت علی شاہؒ رائیونڈ

August 9, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رائے ونڈ کے زیراہتمام حضرت بابا رحمت علی شاہ ؒ کے عرس کے موقع پر دربارحضرت بابا رحمت علی شاہؒ پر محفل کا انعقاد کیا گیاجس میں امیر رائے ونڈحاجی محمد انوربہزاد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ نے اپنے باطن کو اللہ کے ذکر سے منور کیا ہوتا ہے اور ان ہستیوں کا رابطہ اللہ اور رسول اکرم ﷺ کی بارگاہ سے ہر وقت ہوتا ہے اس لئے یہاں آکر زائرین اپنی دعائیں بارگاہ الٰہی میں مقبول کرواتے ہیں اور ان ہستیوں نے اللہ کا ذکر اپنی حیات میں کیا ہوتا ہے پھر اللہ ان کا ذکرخود بھی کرتا ہے اور مخلوق سے بھی کرواتا ہے ۔ آج انجمن سرفروشان اسلام اولیاء کرام کا خاص فیض لے کر میدان عمل میں ہے ۔حمدونعت رسول مقبول ﷺکے نذرانے ڈاکٹر محمد فیاض قادری ،محمد زاہد قادری نے پیش کئے اور محفل کے اختتام پر امیر رائے ونڈ نے حاضرین کو اجازت ذکر قلب عطا کی اور انجمن کے ذاکرین نے دل میں ذکر اللہ بسانے کے طریقے’’ آغاز منزل‘‘ والے کارڈ پورے عرس میں تقسیم کئے۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت رائیونڈ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان