الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی ﷺ فیصل آباد

January 14, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام عید میلاد النبیﷺکاعظیم الشان مرکزی جلوس شیل پٹرول پمپ سمندری روڈ سے شروع ہواجس کی قیادت امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے فرمائی۔ممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی،سینئر رہنما محمد شفیق قادری،حاجی محمد اصغر قادری ،غلام فرید قادری(مشیر نشرواشاعت پنجاب)،ستارالحق قادری(مشیر مالیات،پنجاب)،مشیر وذمہ داران،اراکین و عوام الناس کی کثیر تعداد نے بڑ ے ہی والہانہ انداز میں جلوس میں شرکت کر کے آقائے نامدار ،حبیبِ کردگارﷺسے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں ،ناولٹی پل ،ناظم آباد،ڈجکوٹ روڈ،مین ٹرمینل سے ہوتا ہواجیل روڈ،بلال روڈ،چناب چوک،سٹیشن چوک،پل عبداللہ پور،جڑانوالہ روڈ،ڈی گراؤنڈ،سلیمی چوک،جھال چوک سے آستانہ عالیہ پر درودوسلام اور دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا۔شرکاء جلوس نے اپنی اپنی گاڑیوں کو خوبصورت انداز میں سجا رکھاتھا ۔دورانِ جلوس جشنِ آمدِ رسول ۔اللہ ہی اللہ کی مشہورِزمانہ قوالی نے عجیب سماں باندھے رکھااور شرکاء سرکار کی آمد مرحبا ،منٹھار کی آمد مرحبا،لجپال کی آمد مرحبا،مصطفیﷺکی آمد مرحباجیسے نعرے لگاتے والہانہ انداز میں جھومتے رہے ۔عوام الناس نے انجمن سرفروشانِ اسلام کے عظیم الشان مرکزی جلوس کو خوش آمدید کہا اور سرفروشوں کی حضور خاتم المرسلینﷺسے بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہا۔
محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ آج ہم نے حضور پاک ﷺکے جشنِ ولادت کی خوشی میں جلوس میں شرکت کی ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ پیرومرشد کے صدقے ہمیں صحیح معنوں میں محبتِ رسول سے سرفراز فرمائے لیکن یہ تب ممکن ہے جب آپکا قلب ذکر اللہ سے روشن و منور ہو جائے گااور دل کسی مرد کامل کی نگاہِ کیمیا سے زندہء جاوید ہوا کرتے ہیں۔آج اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہمیں حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی صورت میں ایک ایسی ہستی سے منسوب کر دیا ہے کہ جن کی نگاہِ والا صفات جب کسی مُردہ قلب پر پڑتی ہے تو اُسے ہمیشہ کیلئے زندہ کردیتی ہے اور اُس انسان کی خالی ٹک ٹک کو اللہ اللہ سے جاری و ساری کردیتی ہے۔حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطا ء فرمائی ۔بعد ازاں شرکاء جلوس کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

DSCN3357 DSCN3362 DSCN3363 DSCN3364 DSCN3366 DSCN3382 DSCN3388 DSCN3389 DSCN3390 DSCN3391 DSCN3393 DSCN3394 DSCN3395 DSCN3399 DSCN3406 DSCN3407 DSCN3412 DSCN3413 DSCN3418 DSCN3420 DSCN3421 DSCN3427 DSCN3429 DSCN3430 DSCN3432 DSCN3433 DSCN3439 DSCN3444 DSCN3447 DSCN3450 DSCN3455 DSCN3460 DSCN3467 DSCN3468 DSCN3469 DSCN3470 DSCN3471 DSCN3474 DSCN3476 DSCN3479 DSCN3481 DSCN3488

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان