الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عظیم الشان محفل میلادِ مصطفیﷺ

July 4, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام لاہور پاکستان کے زیراہتمام مورخہ ۲ جولائی ۲۰۱۱ ؁ء کو بعد نماز عشاء حاجی اشفاق بیگ کے گھر پر ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس او رذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا جس کی سعادت جناب ذوالفقار احمد قادری صاحب آف فیروز والہ نے حاصل کی ،محفل میں نقابت کے فرائض عمران احمد چیمہ نے ادا کئے۔نعت رسالت مآبﷺ کی سعادت جناب عبدالحمید قادری صاحب،جناب فیصل قادری صاحب ،جناب ناصر چشتی صاحب اور جناب بلال صاحب نے حاصل کی۔انجمن سرفروشان اسلام کا مشن ومقصد جناب ذوالفقار احمد قادری صاحب آف قلعہ گجرسنگھ نے بیان کیا۔بعد ازاں جناب حاجی سعید احمد قادری صاحب نے حاضرین کو ذکر قلب کی اجازت دی ،محفل کا اختتام ذکر اور درودسلام پر ہوا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت لاہور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان