الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عیدالفطر ملن پارٹی2015 فیصل آباد

July 19, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ہر سال کی طرح امسال بھی عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔جسمیں نقابت کے فرائض عبدالعزیز قادری نے سرانجام دئیے۔ محمد رضوان قادری نے بارگاہِ ربوبیت میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت حاصل کی ۔اسکے بعد محبوبِ دوجہاں ﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے صابر حسین قادری اورمحمد نوید قادری نے پیش فرماکر حاضرین کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺکو مزید گرمایا۔
عبدالعزیز قادری نے اس پر مسرت موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایاکہ مرشدِ پاک حضرت سیدناریاض احمد گوھرشاھی مدظلہ العالی کے طفیل ہر سال کی طرح امسال بھی ہم عید ملن پارٹی کے اس خوشی کے موقع پر یہاں اکٹھے ہوئے ہیں ۔ یہ صرف مرشدِ پاک کی نظرِ کرم کا فیضان ہے کہ انکی ذاتِ والا صفات نے ہم میں روحانی رشتہ قائم فرمادیاہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ نسبت ہمیشہ قائم ودائم رہے اور ہم اس درِاقدس پر بار بار حاضری دیتے رہیں ۔
منصب علی قادری نے منقبت غوث الوراءؓ پیش فرمائی ۔اسکے بعدمرشدِ پاک کے حضورقصیدہ کی سعادت محمد جمیل قادری اور ڈاکٹر ناصر قادری نے حاصل کی۔امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے امیرِ حلقہ کے فرائض سرانجام دئیے۔درودوسلام کے بعد حاجی محمد اویس قرنی نے ملکِ خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔اختتامِ محفل پر شرکاء کی مٹھائی اور کولڈ ڈرنک سے تواضع کی گئی۔ذاکرین کی کثیر تعداد نے اس خصوصی محفل پاک میں شرکت فرمائی اور ایک دوسرے کو عید کیمبارک باد دی۔

رپورٹ:۔محمد رفیق قادری(نمائندہ صدائے سرفروش)فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان