الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عید ملن پارٹی فیصل آباد

October 18, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پرسالانہ عید ملن پارٹی کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال قادری اور عبدالعزیز قادری نے سرانجام دئیے۔ عبدالعزیز قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج کا یہ مبارک اور بابرکت دن ہمیں اُس ذبحِ عظیم کی یاد دلاتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کے پیارے اور بر گزیدہ پیغمبر حضرت ابراہیم خلیل اللہ نے اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے اپنے پیارے اور لاڈلے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو اللہ تعالیٰ کے حضور قربان کرنا چاہا لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ ؑ کی اس عظیم قربانی کو قبول کرتے ہو ئے حضرت جبرائیل امین کو فورا جنت سے دنبہ لے جانے کا حکم فرمایا اور جب حضرت ابراہیم ؑ نے آنکھ کھولی تو سامنے دنبے کو موجود پایا اور قریب ہی کھڑے حضرت اسماعیل ؑ مسکرا رہے تھے ۔ محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز بارگاہِ ربوبیت میں ہدیہء حمدسے ہوا جس کی سعادت محمد فاروق گوھر نے حاصل کی۔حضور خاتم الانبیاء ﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں ہدیہء عقیدت و محبت کے نذرانے محمد جمیل قادری اورعبدالعزیز قادری نے پیش کئے۔ آخر میں مرشدِ پاک کے حضور نذرانہء قصیدہ محمد رفیق قادری اور محمد جمیل قادری نے پیش کیا ۔بارگاہِ غوث الوراءؓ میں منقبت کا نذرانہ محمد صابر قادری نے پیش کیا ۔حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطاء فرمائی ۔امیرِ حلقہ کے فرائض حاجی محمد سلیم قادری نے سرانجام دئیے۔درودوسلام کے بعد ملک خداداد پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورامن و استحکام کیلئے خصوصی دُعا حاجی محمد اویس قرنی نے کروائی۔اختتامِ محفل پر تمام شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیاگیااور تمام سرفروش ذاکرین نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان