الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عید ملن پارٹی فیصل آباد

August 9, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر عید الفطر کے موقع میں محفلِ نعت و ذکر الٰہی بسلسلہ عید ملن پارٹی منعقد کی گئی۔اطہر اقبال قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔محفلِ پاک میں حمدِ باری تعالٰی کی سعادت اللہ دتہ قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد بارگاہِ سرورِ کون و مکاں میں گلہائے عقیدت ومحبت کے نذرانے ساجد بٹ، محمد رفیق قادری نے پیش کئے۔حضور غو ثِ پاکؓ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانہء منقبت ذیشان قیصر نے پیش کیا۔مُرشدِ پاک کے حضور قصیدہ کی سعادت محمد حسن قادری اور محمد نوید نے حاصل کی۔عبدالعزیز قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مُرشدِپا ک کا ہم پر یہ احسا نِ عظیم ہے کہ انکے طفیل ہمیں درود شریف، ذکر لطائف اور گیارھویں شریف کی مقدس محافل کا انعقاد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔آج کا مقدس اور بابرکت دن بڑی ہی عظمتوں والا ہے اور اس دن مومنین کو اللہ کے حضور سے خاص انعام و اکرام سے نوازا جاتا ہے ۔رمضان شریف کے بعد اس دن اللہ تعالٰی اپنے نیک بندوں کو جزا عطاء فرماتا ہے اور اس کے انوار و اکرام کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ اُس کی اور اُس کے پیارے حبیب ﷺکے حضور محفلِ پاک کا انعقاد کیا جائے اور اُ س خالق و مالک کی خو شنودی حاصل کی جائے۔ مُرشدِ پاک نے ہمیں محفل درود شریف کا انعقاد کرنے،کثرت سے درودشریف پڑھنے ،نمازِ پنجگانہ ادا کرنے،اپنے اخلاق کو درست کرنے،والدین کا ادب و احترام کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔ اسکے علاوہ محفلِ لطائف جو کہ 40محافل کے برابر ہے اور جسکی فضیلت یہ ہے کہ اس محفل کو ایک لمحے کے لئے حضور پاکﷺ کے بارگاہِ اقدس میں پیش کیا جاتا ہے یا دونوں جہاں کے والی کی خود محفلِ ذکرِ لطائف میں تشریف آوری ہو جاتی ہے اور یہ سرفروشوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے لیکن آج ہمیں اپنا محاسبہ کرناہو گاکہ ہم مرشدِ پاک کی تعلیمات جوکہ دراصل تعلیمات مصطفویﷺ ہیں پر کس قدر عمل پیرا ہیں ۔اگر ہم مُرشدِ پاک کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خود بھی ذکر و اذکار و محفل درودشریف اور محفل ذکرِ لطائف میں شرکت کرنا ہو گی اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دینا ہو گی۔محفلِ پاک میں امیرِ حلقہ کے فرائض ھاجی محمد سلیم قادری نے سرانجام دئے اوردرودوسلام کے بعد دعائے خیروبرکت صدیق صداقت نے کروائی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

AD aziz dua Hasan nvid rafique sajid salam salam2 zeshan Zikr

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان