الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عید ملن پارٹی

August 1, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ہر سال کی طرح امسال بھی عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔منصب علی قادری نے بارگاہِ ربوبیت میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت حاصل کی ۔جبکہ محبوبِ دوجہاں ﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے صابر حسین قادری،محمد عمر بٹ کے صاحبزادے محمد عاصم بٹ نے پیش فرماکر حاضرین کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺکوفروزاں کیا۔محمد افضال قادری نے اس پر مسرت موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایاکہ مرشدِ پاک حضرت سیدناریاض احمد گوھرشاھی مدظلہ العالی کے طفیل ہر سال کی طرح امسال بھی ہم عید ملن پارٹی کے اس خوشی کے موقع پر یہاں اکٹھے ہوئے ہیں ۔یہ صرف مرشدِ پاک کی نظرِ کرم کا فیضان ہے کہ انکی ذاتِ والا صفات نے ہم میں روحانی رشتہ قائم فرمادیاہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ نسبت ہمیشہ قائم ودائم رہے اور ہم اس درِاقدس پر بارہا حاضری دیتے رہیں ۔
محمدصدیق ڈان کی صاحبزادی نور فاطمہ نے امامِ عالی مقام علیہ السلام کے حضورہدیہ عقیدت پیش فرمایا۔محمد حسن قادری نے منقبت غوث الوراءؓ پیش فرمائی ۔اسکے بعد شبیر احمد ہیرا نے اپنے مخصوص انداز میں مرشدِ پاک کے حضورقصیدہ کی سعادت حاصل کی۔امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے امیرِ حلقہ کے فرائض سرانجام دئیے۔درودوسلام کے بعد ماسٹر لیاقت علی قادری نے ملکِ خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔نمازِعشاء کی باجماعت ادائیگی کے بعد شرکاء کی مٹھائی اور کولڈ ڈرنک سے تواضع کی گئی۔

DSCN0032 DSCN0030 DSCN4820 DSCN4823 DSCN4825 DSCN4826 DSCN4828 DSCN4829 DSCN4831 DSCN4833

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان