الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں فیصل آباد ڈویژن میں منعقدہ مختلف تقاریب

December 25, 2015

نمائندہ (فیصل آباد ڈویژن) عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کے مرکزی مشیر محمد شفیق قادری نے جھنگ میں 11ربیع الاول شریف کی شب مشعل بردار جلوس کی قیادت کی امیرِ جھنگ حق نواز اور سینئر رہنما ان کے ہمراہ تھے ۔جلو س آستانہ جھنگ سے شروع ہوکر مختلف راستوں اور مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہو امسجد آرائیاں پر دعائے خیر پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس میں مشعلوں کے ساتھ ساتھ ہر طرف تنظیمی اور عیدمیلا دُ النبی ﷺ کی مناسبت سے بنائے گئے پرچموں نے عظیم سماں باندھ دیا تھا ۔مرکزی و علاقائی قائدین اور کارکنان نے سارا راستہ پید ل طے کیا حضور پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی میں نکالے گئے اس جلوس میں اللہ رب العزت کی خاص رحمتیں ، برکتیں اور نعمتیں سمیٹنے کے لیے حضور پاک ﷺ کی محبت میں سب ساتھی پر جوش تھے۔
مرکزی مشیر محمد شفیق قادری نے ہر چو ک میں میلاد النبی ﷺ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور پاک ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا اللہ رب العالمین ہے اور انسان ، حیوان ،چرند ، پرند شجر و حجر ، دریا سمندر، ہو افضا، گرمی سردی، زمین و آسمان ، مشر ق و مغرب ، شمال و جنوب، فرشتے ملائکہ ، حور و غلماں ، انبیاء و رسل الغرض کائنا ت میں جو کچھ بھی ہے اللہ ان سب کا رب ہے اور اسی طرح ساری کائنا ت کے لیے حضور پاک ﷺ رحمت ہیں کوئی شے اللہ کی ربوبیت سے باہر نہیں اور کوئی شے حضور پاک ﷺ کے علم سے پوشیدہ اور رحمت سے دور نہیں ۔
12ربیع الاول شریف کی صبح شیخوپور ہ سیکھم میں 100پاؤنڈ وزنی کیک مرکزی مشیران چوہدری عصمت اللہ ، محمد شفیق قادری اور علاقائی قیادت نے مل کر کاٹا اور محفلِ نعت ترتیب دی محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق قادری نے کہا کہ حضور پاک ﷺ جب دنیا میں تشریف لائے توآپ ﷺ پاک و صاف تھے حالانکہ بچہ جب دنیا میں آتا ہے تو اسے پاک صاف کیا جاتاہے ۔اسے نہلایا جاتاہے ، اسے صاف ستھرے کپڑے پہنائے جاتے ہیں حضور پاک ﷺ جب تشریف لائے تو آپ ﷺ نہائے تھے آپ ﷺکے بالوں سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، سرمہ لگا ہوا تھا ، ناف بریدہ تھی۔
حضور پاک ﷺ کے جسم اطہر سے نکلنے والی خوشبو نے عالم معطر کردیا۔ مرکزی مشیر نے مزید کہاکہ پیر کا دن بڑا مبارک دین ہے ۔ حضور پاک ﷺکی ولادت بھی پیر کو، بعثت نبوی بھی پیر کو، مکتہ المکرمہ سے ہجرت بھی پیر کو، اور مدینہ شریف میں آپ کی تشریف آوری بھی پیر اور حضور ﷺ کا وصا ل بھی پیر کوہوا۔
12ربیع الاول شریف حضور پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی منانے کا دن ہے معترض کا یہ اعتراض بالکل غلط ہے کہ 12ربیع الاول حضور کے وصال کا دن ہے ۔محبت والے اپنے آقا کی ولاد ت کی خوشی میں مگن ہیں اور اعتراض کرنے والے گم سم اور پریشان۔
اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے روحِ محمدی ﷺ کو پید اکیا اللہ اس روح پر عاشق ہو گیا۔وہ روح اللہ تعالیٰ پر عاشق ہوگئی۔اللہ نے اس روح کو دیکھ کر سات مرتبہ جنبش لی۔جس سے سات سلطان الفقراء کی ارواح پیدا ہوئیں پھر دوسری روحوں کوپیدا کیا۔اللہ رب العزت نے حضورپاک ﷺ کی روح مبارکہ کو اپنے قرب میں رکھا۔باقی ارواح مقامِ ارواح میں رہیں ۔جب حضور اکرم ﷺ کی ولادت مبارک ہو گئی تو سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہاحضورپاک ﷺ کی والدہ محترمہ نے ایک نور دیکھا جس کی بدولت کوسوں میل دورشام اور بصرے کے محلات نظر آگئے۔جب حضور اکرم ﷺکا جسم مبارک تولد ہوا تو روحِ محمدیﷺقربِ الٰہی سے جسمِ محمدی ﷺ میں شامل ہونے کیلئے زمین پر تشریف لائی تو اس نورانی روح کی وجہ سے عالم بقع نور بن گیا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی مشیر محمد شفیق قادری نے پیر محل اور ساہیوال میں محافلِ نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی مشیر نے کہا کہ بعض لوگ اس غلطی پر ہیں کہ حضورِ پاک ﷺکو چالیس(40)سال کے بعد نبوت ملی ۔چالیس سال بعد تو نبوت کا اظہار کیا ہے نبی تو وہ اس وقت بھی تھے جب وہ پیدا ہوئے اور سجدہ میں رب حب لی امتی فرمایا ۔رسول تو اس وقت بھی تھے جب آدم ؑ گارے اور مٹی کے درمیان تھے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو تما جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ۔حضورِ پاک ﷺکو تمام جہانوں کا علم ہے ۔باقی انبیاء اور رسول کسی خاص علاقے اور خاص وقت کیلئے مبعوث ہوئے جبکہ حضور سرورِعالم نبی آخرالزمان ہیں اور ساری کائنات کے رسول ہیں ۔حضور پاک ﷺنے زندگی گزارنے کاایک سنہری طریقہ ارشاد فرمایا کہ بنی آدم کے جسم میں گوشت کا لوتھڑاہے اگر وہ درست ہے جسم کا تمام نظام درست ہے اگر اس میں خرابی ہے تو تما جسم میں خرابی ہے ۔یاد رکھو !وہ گوشت کالوتھڑا تمہار دل ہے ۔دل کو صحیح کرنے کیلئے حدیثِ پاک میں ہے کہ ہرچیز کو صاف کرنے کا کوئی نہ کئی آلہ ہے اور دلوں کو صاف کرنے کا آلہ اللہ کا ذکر ہے ۔مرکزی مشیر نے کہا کہ زبانی ذکر سے زبان پاک ہوتی ہے جبکہ دل کو صاف کرنے کیلئے اللہ کے ذکر کو دل کی دھڑکنوں میں بسانا ہو گا۔بندہ مومن کا قلب اللہ کا گھر ہے ۔حدیثِ پاک میں ہے ۔قلب المومن عرش اللہ قلب المومن بیت اللہ
میاں محمد بخش عارف کھڑی شریف نے کیا خوب فرماہے
مسجد ڈھا دے مندر ڈھا دے ڈھا دے جو کجھ ڈھینڈا
اک بندے دا دل نہ توڑیں رب دلاں وچ رہندا
مزید برآں پیر محل ،کمالیہ اور ساہیوال میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مشیر محمد شفیق قادری نے کہا کہ مرشدِ پاک حضرت سید نا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی نے ہمیں عظیم دولت سے مالا مال کیا ۔مرشد کا مشن آفاقی مشن ہے ۔جس اسمِ ذات کیلئے انبیاء ترستے رہے اس کی خدمت اور ترویج و اشاعت کیلئے ہم گنہگاروں کو مرشدِ پاک نے موقع فراہم کیاہے ۔ہمیں اس کی قدر کرنہ چاہیے ۔ہرہر بندے تک ذکر کا پیغام پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہدایت دینا اللہ کی مرضی اور مرشد کی خواہش پر منحصر ہے ۔محافلِ ذکرونعت ترتیب دے کر عوام الناس تک روحانیت کا پیغام پہنچائیں ۔مخالفت، مشکلات اوررکاوٹوں سے نہ گھبرائیں ۔حق کی راہ میں یہ سب کچھ ہوتا رہتا ہے جن کا اللہ رب العزت پرتوکل ہوتا ہے وہ گھبراتے نہیں بلکہ اپنے مقصد کی کامیابی اور منزلِ مقصو د پر پہنچتے کیلئے ہمہ وقت مصروٖف عمل رہتے ہیں۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان