الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

غوثِ اعظمؓ کی تعلیمات باطن کے اُجالے کیلئے ہیں۔شفیق قادری

January 19, 2011

کراچی (پ۔ر)عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کورنگی کے زیرِ اہتمام Iایریا کے مرکز پر ماہانہ گیارہویں و پندرہویں شریف کی عظیم الشان محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز حمد رب جلیل سے کیا گیا۔ بارگاہ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت رفیق قادری، تسلیم قادری اور رشید قادری نے پیش کئے ۔ بارگاہ مولاعلیؑ میں منقبت کا نذرانہ سیدعامر علی نے پیش کیا جبکہ مرشدِ حق سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی کی بارگاہ میں قصائد مشتاق قادری اور صابر قادری نے پیش کیا۔ محفل میں نقابت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایسٹ پروگرام کمیٹی کے انچارج شفیق قادری نے کہا کہ حضور غوث پاکؓ کی تعلیمات باطن کے اندھیروں کو مٹانے کے لئے ہیں اور جو لوگ بھی اس سے استفادہ کرتے ہیں ،وہی فیضانِ غوث پاکؓ سے مشرف ہوتے ہیں۔ یہ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کا طرہ ء امتیاز ہے کہ اس پرُ فتن دور میں بلا کسی سیاسی مقصد کے تعلیماتِ اولیاء کو عام کررہے ہیں۔ محفل کا اختتام ذکرو اذکار و صلوۃ وسلام پر کیا گیا۔

جاری کردہ
شعبہء نشرواشاعت کراچی

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان